وزیر خارجہ بلاول بھٹوزرداری سے گذارش ہے چترال متاثرین کے لئے خصوصی پیکچ کااعلان کریں سلیم خان

چترال (ڈیلی چترال نیوز ) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی نائب صدر سابق صوبائی وزیر سلیم خان نے چیرمین پاکستان پیپلز پارٹی و وزیر خارجہ بلاول بھٹوزرداری سے گذارش کی ہے ۔ کہ چترال میں حالیہ سیلاب سے بہت زیادہ نقصانات ہوئے ہیں ۔ اس لئے متاثرین کو حوصلہ دینے اور ہمدردی کے لئے خصوصی طور پر چترال تشریف لا کر ان کی دلجوئی کریں۔ اور خصوصی پیکیج کا اعلان کریں ۔ سابق صوبائی وزیر نے کہا ۔ کہ چترال کے مختلف علاقوں میں لوگ سیلاب میں بری طرح پھنس گئے ہیں ۔ اس لئے وہ اپنے رہنماوں سے اظہار ہمدردی اور امداد کی توقع رکھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ شہید ذوالفقارعلی بھٹو ،محترمہ نصرت بھٹو ،شہید وزیر اعظم محترمہ بینظیر بھٹو کو چترال کے لوگوں سے انتہائی محبت تھی ۔ اور چترال کے لوگ بھی ان سے انتہائی عقیدت و محبت رکھتے ہیں ۔ اس لئے چیرمین بلاول بھٹو سے بھی ان کی دلی عقیدت ہے ۔ اس لئے مشکل کی اس گھڑی میں انکی چترال آمد علاقے کیلئے انتہائی سود مند ثابت ہوگا ۔



