Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

(CASI) پراجیکٹ کےزیراہتمام ارکاری ویلی میں چارروزہ ایڈوالسٹ کیمپ کاانعقاد کیاگیا جس میں مختلف سکولوں سے 28سے زائدطلباء وطالبات نے شرکت کی

چترال (ڈیلی چترال نیوز) آغاخان ہیلتھ سروس چترال کےسنٹرل ایشیاء ہیلتھ سسٹم اسٹرنتھیننگ اِنی شیٹو(CASI) پراجیکٹ کےزیراہتمام ارکاری ویلی میں چارروزہ ایڈوالسٹ کیمپ کاانعقاد کیاگیا جس میں مختلف سکولوں سے 28سے زائدطلباء وطالبات نے شرکت کی۔ پروگرام میں نیوٹریشن ،بچوں کی تولیدی صحت ،ٹین ایج یابلوغت کے ایام کےبچوں کی کیئرکونسلنگ ،منٹیل ہیلتھ،13سے 19سال کے بچوں کے اندرخود اعتمادی پیداکرنے،ماں اوربچے کی صحت دیگرموضوعات پرتفصیلی روشنی ڈالی ۔پروگرام سہولت کارمنیجرکاسی پرجیکٹ اے کے ایچ ایس پی نگارعلی ، فیلڈہیلتھ آفیسرنورجہاں، اشفاق احمد اوردوسروں نے کہاکہ اس وقت بچوں کی تربیت بذدت خود دنیاکامشکل ترین اورصبرآزماکام ہے جس کےلئے والدین کونہایت صبروتحمل ،حکمت ودانائی ،علم نافع اورنرم مزاج کی ضرورت پڑتی ہے ۔لیکن بچے اپنے بچین سے جب ٹین ایچ یابلوغت کے آیام میں داخل ہوجاتے ہیں توان کی تربیت کے مسائل میں نہ صرف اضافہ ہوجاتاہے بلکہ دورحاضرمیں توان مسائل کی نوعیت ہی بدل کررہ جاتی ہے۔انہوں نے کہاکہ غذائی کمی کا شکار بچے نہ صرف جسمانی لحاظ سے پست رہ جاتے ہیں بلکہ ان کی ذہنی صلاحیتیں بھی پوری طرح سے پروان نہیں چڑھتیں اور ایسے بچے دوسرے صحت مند بچوں کی نسبت ترقی کے ہر میدان میں پیچھے رہ جاتے ہیں۔ ایسے بچے آسانی سے بیماریوں کا شکار ہوتے ہیں جس سے ان میں مزید غذائی کمی واقع ہو جاتی ہے۔ ایسے بچے وزن میں انتہائی کم اور قد میں چھوٹے رہ جاتے ہیں، نتیجتاً ایسے بچے اپنی زندگی کو کارگر اور پیداواری نہیں بناپاتے۔انہوں نے کہاکہ ایک بچے کی شخصیت پیدائش سے پانچ سال تک ابھرتی ہے اورایک صحت مند ماں ہی ایک صحت مند بچے کی پرورش کر سکتی ہے اس لئےیہ ضروری ہے کہ 9بیماریوں کے حفاظتی ٹیکے لگوا کر ایک صحت مند معاشرہ پیدا کرے۔ ماں کے ساتھ بچے کی صحت کے تحفظ کی باقاعدگی سے قبل از پیدائش کی دیکھ بھال کرنا بہت ضروری ہے۔ایڈولسٹ کیمپ کے انعقاد پرعلاقے کے مکینوں کے آغاخان ہیلتھ سروس اورکینڈین حکومت کے کاوشوں کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ اکاری جیسے پسماندہ علاقوں میں بچوں کوصحت کے بنیادی اصولوں کے حوالے آگاہی پروگرام بہت ضروری ہے یہاں کے عوام ہرقسم سے سہولیات سے محروم ہیں اس طرح کے پروگرامات یہاں باربارکرنے کی ضرورت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button