آوی شغورسے تعلق رکھنے والے چندافرادعلاقے کاآمن تباہ کرناچاہتے ہیں،آوی شغورایک پرآمن علاقہ ہے /عمائدین کاپریس کانفرنس

چترال (نمائندہ خبرین )عمائدین اوی شغوراورسول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والوں چاریلونوراحمدخان،شہزادہ محمد ارحام الملک ،مولاناآدینہ خان،تکبیرخان ،عبدالجلیل ،شہزادہ مبشیرالملک ،رستم نیاز صدیق احمداوردوسروں نے چترال پریس کلب میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گذشتہ روز ایم ایس چترال شہزادہ حیدرالملک کے خلاف پریس کانفرنس کوبے بنیادقراردیکرمستردکردیا اورکہاکہ آوی شغورسے تعلق رکھنے والے چیئرمین اعجازاحمد، محمدنعیم ،مفتاح الدین ،چراغ الدین ،حضرت الدین ،عزیزالدین اوردوسروں نےپریس کانفرنس کرکےعلاقے کاآمن تباہ کرناچاہتے ہیں۔آوی شغورایک پرآمن علاقہ ہے جس کی 99فی صد زمینات چراگاہیں جوکہ شہزادہ حیدرالملک اوراُس کے بھائیوں کےہیں۔ انہوں نے کہاکہ اوریت گول میں جتنے بھی چراگاہیں ہیں وہ شہزادہ حیدرالملک کی ملکیت ہیں پہلے ان چراگاہوں سے قلنگ لیا کرتا تھا اس سے پہلے علاقہ اوی کے عوام کے ساتھ حیدرالملک کا جو معاہدہ ہوا تھا اس میں عوام نے حیدر الملک کو چراگاہ میں بکریاں نہ لے جانے کی نسبت قلنگ دینے کامعاہدہ کیاتھاجس کوعوام نے پورانہ کرنے پرانہوں نے عدالت سے رجوع کرکے قانونی طورپروہ معاہدہ ختم کردیا۔جن لوگوں نے عدالتی فیصلے کے خلاف پریس کانفرنس کرکے علاقے کی امن امان کوخراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں اُن کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے انہوں نے کہا کہ اوریت گول میں سیلاب آنے کی وجہ سے 90فی صدنقصانات شہزادہ حیدرالملک کاہواہے۔چترال کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے عمائدین نے ایم ایس شہزادہ حیدرالملک کوٹرانسفرکرنے کے متعلق پریس کانفرنس کرنے والوں کی شدیدالفاظ میں مذامت کرتے ہوئے کہاکہ ہم ایم ایس کے کام سے مطمئن ہیں ایم ایس نے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال چترال میں روزانہ کی بنیاد پر صفائی، علاج معالجہ، ملازمین کی حاضری اور طبی آلات کی درستگی پرکڑی نگرانی رکھا ہوا۔ انہوں اپنے مختصرمدت میں ڈی ایچ کیوہسپتال چترال میں تمام جدیدسہولیات کی فراہمی کو بروقت یقینی بناتے ہوئے حقیقی معنوں میں شفا خانہ بنانے کیلئے پر عزم ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیاہےکہ جنہوں نے ایم ایس کے خلاف بے بنیادپریس کانفرنس کیاتھا ان کو چاہئے کہ وہ دوبارہ پریس کانفرنس کے زریعے شہزادہ حیدر الملک سے معافی مانگیں