Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

چترال میں جماعت اسلامی اور سول سوسائٹی تنظیمات کا بجلی بلوں میں ہو شربا اضافہ اور مہنگائی کے خلاف احتجاج اور شٹر ڈاون ہڑتال

چترال ( ڈیلی چترال نیوز) ملک بھر کی طرح چترال میں بھی بجلی بلوں میں ناجائز ترین اضافہ اور مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی ، تجار یونین چترال ،ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چترال اور چترال میں مختلف پارٹیوں کےہزاروں لوگوں کا مشترکہ احتجاج اور شٹرڈاون ہڑتال لوئر چترال میں کیا گیا ۔ شٹر ڈاون سے چترال شہرکے اندر مین چترال بازار ،بائی پاس بازار ،اتالیق بازار ،کڑوپ رشت بازار سمیت چترال کے تمام کاروباری ادارےبند رہے ۔ اس موقع پر بعض دکانوں کو بزور بند کرنےکی اطلاعات موصول ہوئیں ۔ تاہم اس کی تصدیق نہیں ہو سکی ۔ اس موقع پر احتجاج کرنے والوں کی قیادت کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی چترال لوئر مولانا جمشید احمد ، تحصیل امیر خان حیات اللہ خان ، قیم جماعت وجیہ الدین ، قاری سلامت اللہ ، سابق ضلع ناظم مغفرت شاہ ، صدر تجار یونین چترا ل بشیر احمد اور صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چترال ساجد اللہ ایڈوکیٹ نے کہا ۔ کہ کروڑ وں یونٹ بجلی واپڈا ملازمین اور سرکاری آفیسران استعمال کرتے ہیں ۔ اور عیاشیوں پر خرچ ہونے والی بجلی کا معاوضہ غریب عوام سے وصول کیا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ پاکستان کی حکومت آئی ایم ایف کا غلام بن چکا ہے ۔ ان کو عوام کے مسائل کی کوئی پرواہ نہیں ۔ آئے روز بجلی اور تیل کی قیمتیں بڑھا کر غریب عوام کو آئی ایم ایف کیلئے پیسہ جمع کرنے والی مشین بنا دی گئی ہے ۔ مقررین نےکہا ۔ اب ملک میں آنے والے انقلاب کو کوئی نہیں روک سکتا ۔ اور یہ انقلاب ملکی حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں اور ریاستی داروں کی مشترکہ کرپشن کےنتیجے میں آنے والے ناقابل برداشت مہنگائی سے تنگ آنے والے غریب عوام کی طرف سے آئے گا۔ غریب عوام اب زندگی اور موت میں سے کسی ایک کو چننے پر مجبور ہو چکے ہیں ۔ جبکہ حکمران اور ادارے ان کے خون سے حاصل ہونے والی ٹیکسوں پر عیاشیاں کر رہے ہیں ۔ یہ ظلم اب زیادہ دیر نہیں چلے گا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button