Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

ڈپٹی کمشنر لوئرچترال محمد علی خان کی زیر صدارت ائندہ ماہ ہونے والی پولیو مہم کے حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکشن کمیٹی کا اجلاس

چترال(ڈیلی چترال نیوز)ڈپٹی کمشنر لوئرچترال محمد علی خان کی زیر صدارت ائندہ ماہ ہونے والی پولیو مہم کے حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکشن کمیٹی(DPEC) کا اجلاس ڈی سی افس میں منعقد ہوئی۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایف اینڈ پی انور اکبر خان، اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹرز ڈاکٹر محمد عاطف جالب ,ڈی ایچ او چترال فیاض احمد رومی,کوارڈینیٹر ای پی آئی فرمان نظار اور متعلقہ اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔پولیو مہم کے حوالے سے تیاریوں پر ڈپٹی کمشنر کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ڈپٹی کمشنر محمد علی خان نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر اس مہم کی نگرانی کریں گے اور تمام انتظامی مشینری سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے فیلڈ میں مصروف رہیں گے۔کیونکہ پولیو سے پاک چترال ان کی ترجیحات میں سے ایک ہے۔ڈپٹی کمشنر نے پولیو ٹیمز کی سیکورٹی , مائیکرو پلانز کی تیاری، توثیق (ڈیسک,فیلڈ) اور اعداد و شمار کی جوابی توثیق پر زور دیا اور کہا کہ پولیو قومی مفاد کی مہم ہے اس میں کسی قسم کی سستی و کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی .پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو متحد ہونے کی ضرورت ہے۔

Related Articles

Back to top button