372

گرم چشمہ چترال کے عوام امن کی خاطر اپنے سکورٹی فورسیز کے ساتھ کھڑے ہیں۔ سلیم خان

چترال (نامہ نگار)ہفتہ کے روز دہشت گردی کے خلاف عمائدین لٹکوہ کا ایک مشترکہ میٹنگ سلیم خان سابق صوبائی وزیر کے سربراہی میں گرم چشمہ میں منعقد ہوا۔ جس میں 6 ستمبر کو چترال کے علاقے بمبوریت اور ارسون کے اندر ٹی ٹی پی کی طرف سے دہشت گردی کے واقعات کا شدید الفاظ میں مزمت کی گئ۔ اور شھداء کے مغفرت کیلئے دعا کی گئی۔ اس پروگرام میں گرم چشمہ ویلی کے تمام وی سی ناظمین، کونسلز اور عمائدین گرم چشمہ نے شرکت کیے۔ اور سب نے ملکر متفقہ طور فیصلہ کیا۔ کہ ہم اپنے سکورٹی کے اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ کوئی چترالی دہشتگردوں گردوں کے سہولت کار نہیں بنیں گے۔ چترال میں امن کی بحالی کیلئے عوام ہر قربانی کیلئے تیار ہیں۔
پروگرام کے اختتام پر ایک متفقہ قرارداد بھی پاس کی گئ۔ جس میں یہ مطالبہ کیا گیا۔ جو مقامی لوگ اگر دہشتگردوں کے سہولت کاری میں زرا برابر بھی ملوث پائے گئے تو ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے۔
چترال کے اندر تمام ویلی روڈز کو کشادہ اور پختہ کیا جائے۔ تاکہ باونڈیریز تک فورسیز کی رسائی آسانی سے ہو سکے۔ اور عوام کو بھی سہولت مل سکے۔
اس پروگرام کے ساتھ سلیم خان کے علاوہ، سجاد پرتوی ناظم، نواب خان ناظم، خطیب رحمت حسین، حسین جان، اصلاح الدین و دیگر نے خطاب کیا ۔
پروگرام کے آخر میں ایک امن ریلی بھی نکالی گئ۔ جو کہ گرم چشمہ بازار کے شروع سے آخر گئ۔ شرکاء ریلی نے پاکستان زندہ باد۔ پاک آرمی، چترال اسکاؤٹس و چترال پولیس زندہ باد کے نعرے لگائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں