41

چترال سکاوٹس کے شہید جوان شیر حیات کی نماز جنازہ پورے سرکاری اعزاز کیساتھ شیاقوٹیک میں ادا کی گئی۔

6 ستمبر 2023 کو دہشتگردوں نے چترال کے وادی کیلاش بمبوریت میں موجود چترال سکاؤٹس کی چیک پوسٹوں پر حملے کے دوران چترال سکاؤٹس کے جوان شیر حیات کو سر پر گولی لگنے سے شدید زخمی ہوا تھا جسے فوراً سی۔ایم۔ایچ پشاور منتقل کیا گیا تھا جہاں پر وہ زیر علاج تھا۔
گزشتہ پانچ دنوں سے وہ زندگی اور موت کی جنگ لڑتے لڑتے کل شام شہادت کے عظیم مرتبے پر فائز ہوئے۔
چترال سکاوٹس کے جوان شیر حیات کی نماز جنازہ پورے سرکاری اعزاز کیساتھ شیاقوٹیک میں ادا کی گئی۔
نمازہ جنازہ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال اکرام اللہ خان ,ڈپٹی کمشنر محمد علی خان سمیت چترال سکاوٹس کے آفسران اور سماجی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ خان اور ڈپٹی کمشنر محمد علی خان نے شہید کے جسد خاکی پر پھولوں کے گلدستے رکھے اور شہداء کی بلند درجات کیلئے خصوصی دعا مانگی گئی ۔ شہید ہونے والے جوان کی نماز جنازہ گورنمنٹ ہائی سکول گراونڈ شیاقوٹیک لوئر چترال میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کرنے کے بعد ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ خان اور ڈپٹی کمشنر محمد علی خان نے شہید کے ورثاء سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔دونوں افسران نے کہا پوری قوم کو آپ کے بیٹے پر فخر ہے اللہ تعالی ہمارے جوانوں کے شہادت کو قبول کریں اور لواحقین کو صبرو جمیل عطاء فرمائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں