آغاخان ہائیر سیکنڈری سکول چترال میں اسماعیلی سِوِک ڈے رنگارنگ سرگرمیوں کے ساتھ اختتام پذیر۔
چترال (نامہ نگار)آغاخان ہائیر سیکنڈری سکول چترال میں منعقدہ اسماعیلی سِوِک ڈےکے پروگراموں میں سرکاری اور نجی سکولوں کے علاوہ یونیورسٹی آف چترال کے طلباء اور اساتذہ کرام نے شرکت کی ۔ سرگرمیوں میں آرٹس ورک، صفائی مہم ، پارٹنر شپ واک اور شجرکاری شامل رہیں۔ صفائی مہم آغاخان ہائیر سیکنڈری سکول چترال ، ایگل آئی سکول سین لشٹ ، گورنمنٹ گرلز مڈل سکول سین لشٹ، گورنمنٹ مڈل سکول (بوائز ) سین لشٹ میں چلائی گئی جس میں جس میں ان اداروں کے طلباء و طالبات اور اساتذہ نے بھر پور حصہ لیا۔
یونیورسٹی آف چترال میں آگاہی سیشن اور پارٹنر شپ واک کے سرکاء سے خطاب کرتے ہوئے یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ظاہر شاہ نے آغاخان ہائیر سیکنڈری سکول چترال کی کارکردگی کو سراہا اور یونیورسٹی اور سکولِ ہذا کے اشتراک سے ہونے والی نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں تعاون کو بڑھانے پر زور دیا۔یونیورسٹی آف چترال میں اساتذہ اور طلباء سے خطاب کرتے ہوئے آغاخان ہائیر سیکنڈری سکول چترال کے پرنسپل طفیل نواز اور سکول ہذا کے سٹوڈنٹس کاؤنسلر محمد جلال الدین اور یونیورسٹی آف چترال کے لیکچرر ظہور الحق دانش نے پروگرام کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
شجر کاری مہم میں یونیورسٹی آف چترال کے اساتذہ اور طلباء کے علاوہ معروف سکالرڈاکٹر میر بائص خان اور ان کی اہلیہ ، ڈاکٹر ریاض حسین، امیر محمد اور دیگر مہمانان گرامی نے شرکت کی ۔
اختتامی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے اسماعیلیہ ثالثی اور مصالحتی بورڈ برائے پاکستان کے چیرمین ڈاکٹر ریاض حسین نے خطاب کرتے ہوئے اسماعیلی سِوک ڈے کے اعراض و مقاصد اور اہداف کا احاطہ کرتے ہوئے یونیورسٹی آف چترال اور آغاخان ہائیر سیکنڈری سکول چترال کے کردار کو سراہا۔
معروف سکالر ڈاکٹر میر بائص خان نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے گلوبل اسماعیلی سِوک ڈے کی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے فرمایا کہ برٹش کولمبیا کنیڈا میں حکومت نے اس دن کی اہمیت کے پیش نظر اسے سالانہ سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کیا ہے۔
پروگرام سے چیرمین اسماعیلی طریقہ اینڈ ریلجس ایجوکیشن بورڈ لوئر چترال امیر محمد ، یونیورسٹی آف چترال کے شعبۂ انگریزی کے لیکچرر ظہور الحق نے بھی خطاب کیا۔پروگرام میں سین لشٹ کے گرلز گائیڈز اور بوائز سکاؤٹس نے سکول ہذا کے کلبس اینڈ سوسوئیٹیز اور سکول ہاؤس سسٹم کے عہدیداران کے ساتھ مل کر پروگرام کی تنظیم میں کی۔ پروگرام کی سرگرمیوں کی تصویریں رپورٹ کے ساتھ منسلک ہیں۔