501

دروش چھاونی میں چترال سکاؤٹس کے 22وین بیج میں 500ریکروٹس کی پاسنگ آؤٹ ، سیکٹر کمانڈر نارتھ بریگیڈئیر ضیاء الاسلام مہماخصوصی تھے

چترال (شہریار بیگ سے) دروش چھاونی میں چترال سکاؤٹس کے 22وین بیج میں 500ریکروٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقر یب منعقد ہوئی ۔مہمان خصوصی سیکٹر کمانڈر نارتھ بریگیڈئیر ضیاء الاسلام نے پاسنگ آؤٹ پریڈ کی سلامی لی ۔تربیت مکمل کرنے والے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کے سکیورٹی ادارے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن جنگ لڑ رہے ہیں۔جس سے دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے۔اور وہ چھپ رہے ہیں آج اپنی تربیت مکمل کرنے والے چترال سکاؤٹس کے یہ شیر دل جوان اُن دہشت گردوں کی تابوت میں آخری کیل ٹھونک دیں گے۔اُنہوں نے جوانوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں قائید اعظم کے فرمان کے مطابق ایمان،اتحاد،یقین اور تنظیم کی عملی تصویر بنکر وطن عزیز کے دفاع،استحکام اور خوشحالی کے لئے یکجا ہو جائیں۔آج کا یہ دن چترال سکاؤٹس اور فرنٹئیر کور کے لئے سنگ میل کی حیثیت رکھتاہے۔جس نے ان جوانوں کو سر بہ کف ہونے کا قرینہ سیکھا کر عسکری ہنر کو ضرب کلیمی اور یلغار حیدری کا شعور 1عطا کیا۔اس موقع پر مہمان خصوصی بریگیڈئیر ضیا الا سلام نے نمایان کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ریکروٹس بلال، رئیس خان،محمد ذیشان،ناصر خان،خان گُل،تنزیل الرحمن،محمد نوید،جہانزیب خان اور محمد مصطفیٰ میں شیلڈ اور انعامات تقسیم کی۔ اس موقع پر کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل نظام الدین شاہ دیگر فوجی آفسران اور سول سوسائٹی کے معززیں موجود تھے۔

2

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں