Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

ممبر ڈسٹرکٹ کو نسل محمد حسین اور عبد القیوم کو گرم چشمہ کے عوامی مفاد کے کاموں کے خلاف اپنی سازشیں بند کر دیں۔سلیم خان

چترال(شہریار بیگ سے ) پاکستان پیپلز پارٹی لٹکوہ کے صدر محمد نادر خان نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ ممبر ڈسٹرکٹ کو نسل محمد حسین اور عبد القیوم کو خبر دار کیا ہے کہ وہ گرم چشمہ کے عوامی مفاد کے کاموں کے خلاف اپنی سازشیں بند کر دیں۔ورنہ گرم چشمہ کے عوام اُنہیں معاف نہیں کریں گے۔اُنہوں نے کہا کہ MPAسلیم خان گرم چشمہ میں عوامی مفاد کے کاموں میں مصروف ہیں گرم چشمہ روڈ اس کی مثال ہے مگر یہ دونوں حضرات اس کی مخالفت کرکے یہ فنڈ کسی اور جگہ لے جانا چاہتے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ یہ دونوں افراد اپنے علاقے کی عوام کی خدمت کی بجائے ضلع ناظم حاجی مغفرت شاہ کا آلہ کار بنے ہوئے ہیں۔گرم چشمہ شاشا کے مقام پر روڈ کو بحال کرنے کے بجائے اُن کے خلاف بیان دے رہے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ سلیم خان گرم چشمہ کندوجال روڈ کے لئے 6 کروڑ 70لاکھ روپے منظور کرکے اسے ADPمیں رکھا ہے اس روڈکی تعمیر سے بارہ دیہات کے 20ہزار عوام کو فائدہ ہو گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button