Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

تحصیل کونسل چترال نے چترال کی سبزی منڈی ختم کرنے کا متفقہ فیصلہ کر لیا

چترال(شہریاربیگ) تحصیل کونسل چترال نے چترال کی سبزی منڈی ختم کرنے کا متفقہ فیصلہ کر لیا۔یہ فیصلہ تحصیل کونسل چترال کے اجلاس میں کیا گیا ۔اجلاس کی صدارت تحصیل نائب ناظم خان حیات اللہ خان نے کی۔اجلاس میں تحصیل ناظم مولانا محمد الیاس اورممبران موجود تھے۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ کونسل کی طرف سے 55ملازمین TMAچترال کو دئیے جانے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ یہ ملازمیں TMAپر اضافی بوجھ ہیں اُن کی تنخواہیں ADPسکیموں سے کاٹ کر دئیے جانے کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی۔اور تحصیل نائب ناظم کی سربراہی میں ایک تین رُکنی کمیٹی تشکیل دی گئی جبکہ کمیٹی کے ممبران میں شمشیر خان اور حاجی سلطان شامل ہیں ۔ یہ کمیٹی صوبائی وزیر بلدیات ،وزیر خزانہ اور متعلقہ سکریٹریوں سے ملاقات کرکے ان ملازمیں کا مسلہ حل کرے گی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چترال کے گاڑی آڈوں کا ٹنڈر جلد کیا جائے گا۔تحصیل ناظم مولانا محمد الیاس نے کہا کہ گیارہ کروڑ 42لاکھ کے ترقیاتی سکیموں کے ٹنڈر اس ماہ کی 9تاریخ کو ہر صورت ہونگے۔اس میں وزیر بلدیات کی طرف سے کٹوتی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔تحصیل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کونسل کے ممبران ،شمشیر خان،عبد المجید،قاضی فضل معبود،عبد القیوم شاہ،فریدہ سلطانہ،ضیاء الاسلام ،قاضی قسور اللہ ،خوش محمد،عبد الحق،نظار گئے،اور محمد علی شاہ نے ADPفنڈ کی رقم کو ملازمین کی تنخواہوں میں بانٹنے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کہ یہ فنڈ ممبران کے حلقوں ترقیاتی سکیموں میں خرچ کئے جائیں گے ۔جس کی اُنہوں نے اپنے حلقوں کے عوام سے وعدے کر چکے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ چترال گزشتہ سال دو مرتبہ قدرتی آفات کا شکار ہوا جس کی وجہ سے ہر علاقے میں بحالی کے کام کرنے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ اُن ملازمین کو اسے قبل جس ادارے سے تنخواہ ملتی تھی اب وہی اُن کی ذمہ دار ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button