Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

اسسٹنٹ ڈائرکٹر لوکل گورنمنٹ اینڈ رورل ڈیویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ چترال کی طرف سے کلاس فور ملازمین کی بھرتی میں مبینہ اقرباء پروری، ہیراپھیری اور سنگین بے قاعدگیوں کانوٹس لیاجائے ۔سابق ناظم عبدالحق

چترال ( نمائندہ ڈیلی چترال) جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے ناظم مالیات اور یونین کونسل بروز کے سابق ناظم عبدالحق نے بدھ کے روز اسسٹنٹ ڈائرکٹر لوکل گورنمنٹ اینڈ رورل ڈیویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ چترال کی طرف سے کلاس فور ملازمین کی بھرتی میں مبینہ اقرباء پروری، ہیراپھیری اور سنگین بے قاعدگیوں اور ویلج کونسلوں کے فنڈز میں غیر قانونی کٹوتیوں کے خلاف دھرنا دے کر صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ مذکورہ افسر کے خلاف تحقیقات کرکے ان کو سامان عبرت بنایا جائے۔ دھرنا کیمپ میں آنے والوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دہری چارج پر اسسٹنٹ ڈائرکٹر کی اسامی پر براجمان لوکل گورنمنٹ کے اسسٹنٹ ڈائرکٹر عبدالاکرم خان کی اقرباء پروری کا ثبوت اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ انہوں نے بروز گاؤں کے دو یونین کونسلوں میں ایک کلاس فور کی اسامی پر اپنے دفتر کے کلرک کے بھائی اور دوسری ویلج کونسل میں کلاس فور کی مستقل اسامی پر ان کے بھتیجے کو بھرتی کردیا۔ا نہوں نے کہاکہ ایڈہاک پوسٹوں پر 14ہزار روپے کی فکسڈ تنخواہ کو کئی ملازمیں میں بانٹ رہے ہیں اور گرانی ومہنگائی کی اس دور میں بھی اب ایک سرکاری ملازم کو صرف 5ہزار روپے ماہانہ تنخواہ پر کام کرنے پر مجبور کیا جارہا ہے جبکہ خود سرکار نے ایک مزدورکا کم از کم تنخواہ چودہ ہزار روپے مقررکردیا ہے۔ عبدالحق نے ویلج کونسلوں کے فنڈز میں سے بھی اسسٹنٹ ڈائرکٹر نے ایک لاکھ روپے سے لے کر ڈیڑھ لاکھ روپے تک فی ویلج کونسل کٹوتی کردی ہے جوکہ اپنی جگہ کرپشن ہے کیونکہ اس کٹوتی کی کوئی توجیہ ان کے پاس نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ اسسٹنٹ ڈائرکٹر ضلعی انتظامیہ کا ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہیں اور گزشتہ دو سالوں سے اس عہدے پر فائز ہیں اور چند ماہ پہلے پبلک سروس کمیشن کی سفارش پر تعیناتی اور مستقل اسسٹنٹ ڈائرکٹر کو ان کی جگہ تعینات کیا گیا تھا لیکن صرف ایک ماہ بعد موجودہ اسسٹنٹ ڈائرکٹر دوبارہ اس پوسٹ پر قابض ہوگئے۔ انہوں نے موجودہ اے۔ڈی کو فوری طور پر معطل کرکے ان کے خلاف انکوائری کا مطالبہ کردیا۔ دھرنا کیمپ میں عبدالحق سے ملنے والوں میں امیر جماعت اسلامی مولانا جمشید احمد، ڈسٹرکٹ ناظم مغفرت شاہ، تحصیل ناظم مولانا محمد الیاس، ڈسٹرکٹ نائب ناظم مولانا عبدالشکور، ڈسٹرکٹ کونسل کے ممبران شیر محمد، ریاض احمد دیوان بیگی، صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن غلام حضرت انقلابی، سیاسی رہنما عبدالولی ایڈوکیٹ اور اخونزادہ رحمت اللہ، انسانی حقوق تنظیم کے چیرمین نیاز اے نیازی شامل تھے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button