477

گرم چشمہ: پرابیگ روڈ دریا کی بہاؤ کاشکار ہوگیا

گرم چشمہ (نمائندہ ڈیلی چترالحالیہ دنوں جاری گرمی کی وجہ سے چترال کے مختلف وادیوں کے لنک روڈ آہستہ آہستہ دریا برد ہونا شروع ہوگئے ہیں، جس میں پرابیگ سرفہرست ہے، پرابیگ وادی گرم چشمہ کی سب سے زیادہ آبادی والی وادی ہے اور آلو کی فصل کی مد میں ضلع کو سب سے زیادہ ریونیو دینی والی وادی بھی ہے، گرم چشمہ وادی کے سب سے گنجان آباد علاقہ ہونے کے ناطے یہاں سے روزانہ ہزاروں کی تعداد میں طالب علم حصول علم کے لئے سینٹرل گرم چشمہ آتے ہیں حالیہ دنوں گرمی شدت میں اضافے کے ساتھ پرابیگ وادی کو باقی چترال سے ملانے والی واحد سڑک ژیتور کے مقام پر دریا برد ہوگئی ہے، جس کی وجہ سے مریضوں، خواتین اور طالب علموں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، لوگ پیدل چلنے کے لئے لوگوں کے تیار فصل کے بیچ سے راستہ بنانے پر مجبور ہوگئے ہیں، ہمارے نمائندے سے بات کرتے ہوئے پرابیگ سے تعلق رکھنے والے افراد نے بتایا کہ تین دن سے ہمیں اپنے بچیوں کو سکول بھیجنے سے قاصر ہیں کیونکہ خدشہ ہے کہ وہ بھی روڈ کی خرابی کی وجہ سے دریا کے بے رحم موجوں کا نشانہ بن سکتے ہیں، پرابیگ وادی کے لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ ان کی جلد داد رسی کی جائے تاکہ کم از کم ان کے بچے سکول کالج تو جاسکیں اور وہ مریضوں کو بروقت اسپتال پہنچا سکیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں