Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

عوامی ورکز پارٹی کے رہنما بابا جان اور انکے ساتھیوں کی رہائی کے حق میں آبائی گاوں ناصر آباد ہنزہ میں احتجاجی ریلی نکالی گئی

ہنزہ (نامہ نگار) عوامی ورکرز پارٹی کے زیر اہتمام بابا جان اور دیگر سیاسی کارکنوں کی رہائی کے حوالے سے احتجاجی ریلیوں اور مظاہروں کا سلسلے کا آغاز باباجان کے آبائی گاؤں ناصر آباد ہنزہ سے ہوا جس میں بڑی تعداد میں مرد وخواتین اور بُزرگوں نے شرکت کی۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ بابا جان اور اس کے اسیر ساتھیوں کی رہائی کے لیے کورٹ میں فیصلے کے نظر ثانی کی درخواست دائر کرنے کا اعلان کیا اورساتھ ساتھ گلگت بلتستان کے تمام اضلاع ،پاکستان کے تمام شہروں اور بین الاقوامی سطح پر کام کرنے والی انسان دوست تنظیموں اور انسانی حقوق کے تنظیموں سے ان کی رہائی کے لیے حق کی آواز بلند کرنے کی اپیل کی۔مقررین نے بہت جلد ہنزہ اور گلگت بلتستان سطح پر آل پارٹیز کانفرنس بُلانے کا اعلان کیا ،اورسانحہ علی آباد کے جوڈیشل انکوائری رپورٹ کو منظر عام پر لانے کا مطالبہ کیااور ساتھ ساتھ مقتولین اور قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا بھی مطالبہ کیا،مقررین نے مذید کہا کہ بابا جان اور ہنزہ کے دیگر سیاسی اسیران کی عدالتوں سے باعزت بری ہونے تک ملکی اور بین الاقوامی سطح پر احتجاجوں کا یہ سلسلہ جاری رہے گا جلسے سے عوامی ورکرز پارٹی ہنزہ کے صدر ظہورالٰہی ، سینئر رہنما انجیئر امان للہ،اعلیٰ نمبردار نصیر ،جلال شاہ، اخون بھائی ،کامریڈ ناظین ،دادو خان ،ذولفقعار اور دیگر نے خطاب کیا۔ جلسے کے اختتام پر شرکاء جلسہ نے ناصر آباد کے شروع سے اختتام تک پُر امن ریلی کا انعقاد کیا ،

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button