363

لوکل پاؤر اسٹیشن کی بجلی گھر سے تین تین گھنٹے بجلی تمام علاقوں میں باری باری سپلائی کیجائیگی۔

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) چترال میں بجلی کی غیر اغلانیہ لوڈ شیڈ نگ اور کم وولٹیج کی شدید بحران سے نمٹنے کے لئے ضلع ناظم چترال مغفرت شاہ اور ڈپٹی کمشنر چترال اسامہ احمد وڑائچ نے لوکل پاؤر اسٹیشن کی بجلی گھر سے تین تین گھنٹے بجلی تمام علاقوں میں باری باری سپلائی کرانے اور جوٹی لشٹ میں واقع گرڈ اسٹیشن میں ایک اضافی ٹرانسفارمر کو چالو کرانے کے لئے قدم اٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔ پیر کے روز ڈی۔ سی آفس کے کانفرنس روم میں منعقدہ اجلاس میں اس بات پر جائز ہ لیا گیا کہ چیرمین واپڈ اکی ہدایت کے مطابق پیسکو کی طرف سے کاروائی ہونے تک بجلی کے بحران پر مقامی طور پر قابو پانے کے لئے چترال شہر اور مضافات میں ہر گاؤں کو واپڈا کی مقامی بجلی گھر سے روزانہ تین گھنٹے باری باری بجلی دی جائے۔ اس موقع پر موجود گرڈ اسٹیشن کے اہلکاروں کی نشاندہی پر گرڈ اسٹیشن میں موجود ایک ٹرانسفارمر کو چالو کرنے کے لئے اے اے سی سید مظہر علی شاہ کی سربراہی میں ایک کمیٹی بنادی گئی جوکہ اورغوچ سائیڈ سے گزرنے والی ایکسپریس لائن میں چار کھمبے لگائے گی جس کے نتیجے میں دوسرا ٹرانسفارمر چالو سے کم وولٹیج کا مسئلہ کسی حدتک حل ہوجائے گا۔ اجلاس میں امیر جماعت اسلامی مولانا جمشید احمد، پی پی پی کے سیکرٹری محمد حکیم ایڈوکیٹ، پی ٹی ائی کے عبداللطیف ، پی ایم ایل این کے سید احمد خان اورڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز محمد خالد اور متعدد ویلج ناظمین بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں