Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

عالمی یوم ماحولیات کے حوالے سے ایک اہم پروگرام ایس آئی ایف کی جانب سے الخدمت فاؤنڈیشن اسکول قتیبہ کیمپس دنیںن میں منعقد

چترال(نامہ نگار) ۔عالمی یوم ماحولیات کے حوالے سے ایک اہم پروگرام ایس آئی ایف کی جانب سے الخدمت فاؤنڈیشن اسکول قتیبہ کیمپس دنیںن میں منعقد کیا گیا۔ جس میں مختلف گریڈز اور عمر کے اسٹوڈنٹس کو اہم ماحولیاتی مسائل پر بحث کرنے کا موقع دیا گیا۔ اس تقریب کا خاص مقصد اسٹوڈنٹس کو ماحولیات کی بہتری کے لیے ذمہ داری کا احساس دلانا اور انہیں اس حوالے سے آگاہی فراہم کرنا تھا۔ دوران پروگرام جناب شاہی نواز ٹریننگ افیسر SIF نے ماحولیات ، اس کی اہمیت،
ماحولیاتی مسائل اور انسانی سرگرمیاں جو ماحولیاتی نظام کو خطرے میں ڈالتی ہیں اور ساتھ ساتھ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات پر پر مغز گفتگو کی۔آپ نے سامعین کو یہ باور کرانے کی بھرپور کوشش کی کہ بحثیت انسان ہمیں اپنی
انفرادی ذمہ داریوں پر غور و فکر کرکے ماحول کی تحفظ کو یقینی بنانا ہوگا تاکہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم سے کم کیا جا سکے ۔
پروگرام کے اختتام پر اخلاق الدین  پرنسپل الخدمت فاؤنڈیشن اسکول قتیبہ کیمپس دینین نے شرکاٸے محفل کو اپنی سرکل آف انفلوٸینس کے اندر انفرادی ذمہ داریوں کی بھرپور انداز سے انجام دہی پہ تاکید جی۔ اور ساتھ ساتھ نوجوانوں کو اپنی
شعوری رویہ کو فروغ دے کر
پائیدار مستقبل کے لیے مشترکہ کوششوں پہ راغب کرانے کی بھرپور کوشش کی۔ ایس آٸی ایف چترال کی طرف سے ماحولیاتی پروگرام کے پروگرام میں تعاون کرنے پر اعزازی شیلڈ پیش کی گٸی۔ اور مستقبل میں بھی بھرپور شراکت کیساتھ کام کرنے کا عزم کیا گیا۔ اس انٹرایکٹیو سیشن کے اختتام پہ ایس آٸی ایف کی ٹیم اور اسکول ہذا کے اساتذہ کرام اور اسٹوڈنٹس نے اسکول میں پودے بھی لگاٸے اور یوں ایک عزم مصمم کیساتھ اس پروگرام کا اختتام ہوا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button