تازہ ترین
ایس آٸی ایف چترال کی زیر سرپرستی وادی ںبمبوریت میں زیر تعمیر پل کی بحالی کا کام مکمل

ایس آٸی ایف چترال کی زیر سرپرستی وادی ںبمبوریت میں زیر تعمیر پل کی بحالی کا کام مکمل ہو گیا ہے۔ افتتاحی تقریب میں کالاش ویلی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل منہاس الدین مہمان خصوصی تھے، اور گلوف ایس آئی ایف کے پروجیکٹ مینیجر اویس احمد بھی موجود تھے۔چونکہ یہ پل خراب ہونے کی وجہ سے مقامی کمیونٹی کو شدید دشواری ہو تی تھی۔ اب SIF کی خصوصی دلچسپی سے یہ کام پایہ تکمیل کو پہنچ چکی ہے۔ ۔ڈی جی کے وی ڈی اے اور کمیونٹی نے وادی میں ایس آئی ایف کی کوششوں کو سراہا۔اور امید ظاہر کی کہ ادارہ آگے بھی مقامی لوگوں کی خدمات کو ترجیح دے گی۔اور مکینوں کو درپیش مسائل کو حل کرنے کی بھرپور کوشش کریگی۔