آغاخان رورل سپورٹ پروگرام کے زیر اہتمام ریجنل کولیشن ایمپلائز کنونشن چترال کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد
چترال ( محکم الدین ) آغاخان رورل سپورٹ پروگرام کے زیر اہتمام ریجنل کولیشن ایمپلائز کنونشن چترال کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا ۔ جس میں چترال کے مختلف کاروبار سے وابستہ اونر شخصیات ،یوتھ ٹرینیز ،سول سوسائٹی تنظیمات کے افراد اور ان کے نمایندوں نے شرکت کی ۔ ریجنل پروگرام منیجر اے کے آر ایس پی سجاد حسین نے شرکاء کو خوش آمدید کہا ۔ اور آغاخان رورل سپورٹ پروگرام کی طرف سے چترال کی تعمیر و ترقی کیلئے کی جانے والی کوششوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی ۔ اور جاری پراجیکٹ میں چترال کے یوتھ مردو خواتین کیلئے اپنی صلاحیتیں نکھارنے اور روزگار کے بہترین مواقع سے فائدہ اٹھانے کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ پراجیکٹ منیجر ویمن ایمپاورمنٹ فوزیہ قاضی نے اپنے پریزنٹیشن میں گلگت بلتستان و چترال میں خواتین کو بااختیار بنانے ، انہیں مختلف شعبوں میں ترقی دینے کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر روشنی ڈالی ، جبکہ پراجیکٹ منیجر سول سوسائٹی مس منیرہ نے صنفی مساوات و لیڈر شپ میں سول سوسائٹی ایکٹر کے طور پر سماجی تنظیمات کی اہمیت ، خواتین کی معاشی خوشحالی ، کلچر کے اندر رہتے ہوئے سماج کی ترقی کیلئے آگہی پھیلانے کی ضرورت پر زور دیا ۔ اور اس سلسلے میں یوتھ کو اپنے پاوں کھڑا کرنے کیلئے مختلف اسکلز کی ٹریننگ کی فراہمی اور ٹریننگ کے حصول کے بعد انہیں اداروں کے ساتھ لنک کو انتہائی اہم قرار دیا ۔ حمید اعظم منیجر ڈبلیو ای نے کہا ۔ کہ جن یوتھ نے مختلف اسکلز حاصل کئے ہیں ۔ ان کا پورا ریکارڈ ہمارے پاس موجود ہے ۔ اس لئے جن اداروں کو جس بھی قسم کی جاب کیلئے ایمپلائی کی ضرورت ہے ۔ انہیں تربیت یافتہ ایمپلائی فراہم کی جائے گی ۔ نیز جن خواتین کو ٹریننگ کی ضرورت ہے ۔ ان کو ٹریننگ فراہم کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ اے کے آر ایس پی تربیت یافتہ یوتھ کی سکلز میں بہتری لانے اور جاب کے مواقع فراہم کرنے میں مدد دینے کیلئے کسی بھی ادارے میں کام کرنے کی صورت میں تین مہینے کی تنخواہ دینے پر بھی کام کر رہا ہے ۔ اسی طرح سکول ڈراپ آوٹ یوتھ کو بھی ان کی تربیت کے مطابق جاب دینے پر کام جاری ہے ۔ جبکہ خواتین کو بزنس میں ترقی دینے کیلئےبھی اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ کنونشن سے چترال ٹریول بیورو کے چیف ایگزیکٹیو سید حریر شاہ نے چترال میں سیاحت کے شعبے میں موجود مواقع پر تفصیل سے روشنی ڈالی ۔ اور نوجوانوں پر زور دیا ۔ کہ وہ سیاحت کے فروغ کیلئے عملی طور پر میدان میں آکر اپنے لئے روزگار حاصل کریں ۔ جبکہ سمیع الدین نے ہیلتھ کے شعبے میں بے شمار مواقع کی بات کی ۔ اسی طرح آئی ٹی سیکٹر کے حوالے سے ذوہیب علی شاہ نے اپنے تجربات اور مواقع کا تفصیل سے ذکر کیا ۔ کنونشن کے دوران ٹرینز نے اپنی کامیابی کی کہانیاں گوش گزار کیں ۔ اور اپنے تجربات بیان کئے ۔ اس موقع پر مختلف تجاویز اور سفارشات بھی پیش کئے گئے ۔