Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

گورنمنٹ سینٹینل ماڈل سکول چترال کے پرنسپل فضل سبحان کا سکول سے تبادلے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سکول کے طلباء نے چترال پریس کلب کے سامنے مظاہرہ

چترال (نمائندہ )گورنمنٹ سینٹینل ماڈل سکول چترال کے پرنسپل فضل سبحان کا سکول سے تبادلے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سکول کے طلباء نے چترال پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا اور اسے فوری طور پر منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔ طالب علم رہنماؤں کا کہنا تھاکہ ڈیڑھ سال قبل فضل سبحان نے سکول کا چارج لے کر سکول کی حالت بدل دی تھی اور والدین پرائیویٹ سکولوں سے اپنے بچوں کو اٹھا کر یہاں داخل کررہے تھے۔ا نہوں نے پرنسپل کے بے وقت تبادلے کو سکول کے خلاف سازش قرار دیتے ہوئے کہاکہ یہ فیصلہ سکول کے طلباء کے ساتھ کھلی دشمنی ہے جبکہ پرنسپل کے تبادلے کی خبر سے سکول کے طالب علموں میں مایوسی اور غم پھیل گئی ہے جوان کی زندگیوں کو سنوارنے کا کام شروع کیا تھاجبکہ اپنی جیب سے نادار اور غریب بچوں کی کفالت بھی کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ سکول کے تمام طلباء پرنسپل کے تبادلے کی منسوخی کا مطالبہ کررہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button