بابائے لاسپور میموریل لائبریری کا افتتاح۔
اپر چترال کے گائوں لاسپور میں "بابائے لاسپور میموریل لائبریری” کا افتتاح کردیاگیا۔لائبریری کے ۔۔۔۔ کے مطابق طلبہ و طالبات کی عمر، کلاس ، پڑھنے کی سطح اور ضرورت کے لحاظ سے درجہ بندی اور کتابوں کا انتخاب اس لائبریری کو منفرد بناتی ہے ۔لائبریری سے اعلیٰ قومی یونیورسٹیوں میں داخلے کے امتحانات کے لئے تیاری میں طلبہ کو مدد ملے گا۔لائبریری سے تقریباً 24000 گھرانوں کے ہزاروں طلبہ و طالبات مستفید ہوسکیں گے۔ طلبہ کے لئے لائبریری کے ساتھ رجسٹریشن بالکل فری ہوگی۔ لائبریری کے ۔۔۔۔۔۔ کے مطابق وقت گزرنے کے ساتھ لائبریری میں مزید کتابیں شامل کی جائیں گی۔جو طلباء کی تعلیمی ضروریات کے مطابق ہوں گی۔لائبریری کے …… کے مطابق لائبریری کا مقصد چترالی نوجوانوں میں کتاب بینی کی عادت ڈالنا اور ماحول فراہم کرنا ہے۔کہتے ہیں غریب اور متوسط طبقے کےبچوں کودوسرے بچوں کے ساتھ مقابلہ کرنے میں اکثر مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس کی وجہ سے بہت کم متوسط طبقے کے بچے اعلیٰ قومی اور بین الاقوامی یونیورسٹیوں میں داخلہ حاصل کر پاتے ہیں۔ متوسط طبقے کے بچوں میں پڑھنے کی عادت ڈالے بغیر اس رکاوٹ کو دور نہیں کیا جا سکتا ۔اپر چترال میں پبلک لائبریریوں کی عدم موجودگی سب سے بڑا چیلنج ہے جہاں سے انہیں پڑھنے کے لئے کتابیں دستیاب ہوسکیں ۔
لائیبریری کے ۔۔۔۔۔ کا کہنا ہے کہ ہمارا وژن دیہاتوں میں خاص طور پر غریب اور متوسط طبقے کے بچوں کے لیے کمیونٹی لائبریریاں قائم کرنا ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ بچوں کی تعلیمی ضروریات اور بدلتی دنیا کے تعلیمی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ان لائبریریز میں جدید رجحانات اپنائے جائیں گے۔