Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

چترال میں کرپشن کی روک تھام کیلئے نیب(NAB) کا ذیلی دفتر قائم کیا جائے۔بونولائرز فورم چترال کی طرف سے منعقدہ جلسہ سے مقررین کا خطاب

چترال (محکم الدین ایونی) بونو لائر فورم چترال نے چترال کے کئی مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ منگل کے روز فورم کے عہدہ داروں اور کارکنوں نے ڈسٹرکٹ کورٹ چترال سے پی آئی اے چوک چترال تک ایک ریلی نکالی اور جلسہ کیا ۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے ضلع ناظم چترال مغفرت شاہ ، عبدالولی خان ایڈوکیٹ ، نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ ،خورشید حسین مغل ایڈوکیٹ ،غلام مصطفی ایڈوکیٹ اورمولانا اسرار الدین الہلال نے کہا ۔ کہ کرپشن نے ملک کی بنیادوں کو کھوکھلا کر دیا ہے ۔ اور قومی خزانے کا بڑا حصہ کرپشن کی نظر ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ چترال کا ضلع بھی کرپشن کی لپیٹ میں ہے ۔ جس کا ثبوت یہ ہے ۔ کہ کوئی بھی منصوبہ صحیح معنوں میں مکمل نہیں کیا جا ر ہا ۔ اور بھاری حکومتی خزانے کے استعمال کے باوجود عوام ہر سیکٹر میں مشکلات سے دوچار ہیں ۔جس میں سڑکیں ، آبپاشی نہریں ، آبنوشی سکیمیں اور دیگر انفراسٹرکچر شامل ہیں ۔ انہوں نے اس موقع پر متفقہ طور پر مطالبہ کیا ۔ کہ چترال میں کرپشن کی روک تھام کیلئے NABکا ذیلی دفتر قائم کیا جائے ۔ مقررین نے گولین گول پراجیکٹ سے چترال کو ابتدائی طور پر ایک سال تک مفت بجلی کی فراہمی ، ایس آر ایس پی کی زیر تعمیر گولین بجلی گھر کے کام میں تیزی لانے کا مطالبہ کیا ۔ بو نو لائر فورم کے شرکاء نے ڈپٹی کمشنر چترال کی طرف سے بازار میں تجاوزات کے نام سے کی گئی تبدیلی کو تباہ کاری قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ، کہ جلد از جلد اس پر کام شروع کرکے اسے پا یہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے بائی پاس روڈ کی اپنی تعمیر کے چند مہینوں کے دوران ہی اُکھڑنے اور ٹو ٹ پھوٹ کا شکار ہونے پر انتہائی غم و غصے کا اظہار کیا ۔ اور با قاعدہ طور پر اس کی انکوئری کرنے اور ذمہ داروں کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ انہوں نے کوشٹ پُل منہدم ہونے کی وجہ سے جان بحق ہونے والوں کو حکومت کی طرف سے معاوضہ دینے کا بھی مطالبہ کیا ۔ سیکرٹری پبلک بونو لائرز فورم عزیز الدین نے کہا ۔ کہ فورم کے قیام سے عوامی مسائل کو اُجاگر کرنے اور اُن کے حل میں مدد ملی ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ جو عوامی مسائل مختلف اداروں کی غفلت لا پرواہی ، اور کام چوری کے باعث عوام کی مشکلات میں اضافہ کریں گے ۔ اُن کو فوری حل نہ کرنے کی صورت میں اداورں کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ائریگیشن پراجیکٹس کے حوالے سے مقدمات پہلے ہی درج کئے گئے ہیں ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button