چترال کے معروف قانون دان اور سابق ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر عصمت عیسی خان مرحوم کی یاد میں ولی ہاؤس دنین میں ایک تعزیتی ریفرنس کا انعقاد
چترال (نمائندہ ) چترال کے معروف قانون دان اور سابق ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر عصمت عیسی خان مرحوم کی یاد میں ولی ہاؤس دنین میں ایک تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس کی میزبانی سینئر قانون دان عبد الولی خان عابد اور ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر آیاز زرین نے کی۔ اس تعزیتی نشست کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ پولیس افسر چترال افتخار شاہ،صدر محفل سید احمد اور مہمان اعزاز معروف قانون دان صاحب نادر تھے۔ جبکہ مختلف مکاتب فکر کے کثیر افراد نے پروگرام میں شرکت کی۔ پروگرام سے چارویلو نور احمد، محمد شفیع شفا، ایاز زرین، پروفیسر مقصود انور, پروفیسر شفیق احمد, پروفیسر ظہور الحق دانش، ظہیر ا الدین ، ساجد اللہ ایڈوکیٹ، نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ، مولانا اسرارالدین الہلال ودیگر نے خطاب کیا، مقرریں نے مرحوم عصمت عیسیٰ خان کی چترال کے لئے خدمات اور انکی زندگی کے مختلف پہلوں پر روشنی ڈالی۔ مقرریں نے مرحوم کی شخصیت کو تین حصوں یعنی پروفیشنل (لیگل)، علمی اورادبی طور پر تقسیم کرتے ہوئے ہر ایک پر مختصر مگر جامع الفاظ میں بیان کیا اور کہاکہ وہ ان تینوں شعبوں میں نمایان کام اپنی کریڈٹ میں لے لیا۔ انہوں نے کہاکہ وہ کئی کتابوں پر کام کررہے تھے کہ ان کو زندگی نے مہلت نہیں دی۔انھوں نے کہاکہ کہ مرحوم کی بے وقت رحلت سے وکلاء برادری ایک استاذ، دوست اور آئیڈیل رفیق کار سے محروم ہوگئے ہیں۔ڈاکٹر فیضی نے بتایاکہ مرحوم بلند پائے کا تحقیقی کام کرنے کا عزم رکھتے تھے کہ داعی اجل ان کے پاس آگئے ورنہ وہ مولانا مودودی اور اما م تیمیہ کا تقابلی جائزہ اور دوسرے ایسے موضوعات پر کتاب لکھنے بیٹھ گئے تھے۔ ان کاکہنا تھاکہ عصمت عیسیٰ نے اپنے دادا محمد عیسیٰ کا نام روشن کردیا اور یہ بات حقیقت ہے کہ اچھے اولاد ہی انسان کے نام کو زندہ رکھتے ہیں۔مرحوم کے خاندان کی طرف سے ان کے خاندان کا جاوید احمد نے ریفرنس کے منتظمین اور تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔