Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

انسان زندگی کے ابتدائی برسوں میں جو سیکھتے اور مشاہدہ کرتے ہیں، وہ ان کی پوری زندگی پر اثرانداز ہوتا ہے/محمدظفر/انواربیگ

چترال(ڈیلی چترال نیوز)نداپاکستان ،تکل ویلفیئرآرگنائریشن ،گیپ کے باہمی اشتراک اورپی پی ایف کے مالی معاونت سے لوئرچترال میں پارٹنر اورگنائزیشن کے اسٹاف اور کمیونٹی ریسورس پرسن کی کیپیسٹی بلڈنگ کے سلسلے میں تین روزہ تربیتی ورکشاپ CBDRM، GBV کے موضوع پر انعقاد کیاگیا۔ جس میں POs کے عملے اور VRPs نے کثیرتعداد میں شرکت کی ۔ورکشاپ کے اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ افیسرریسکیو 1122ظفراحمد،پراجیکٹ منیجرنداپاکستان انواربیگ ،پروجیکٹ منیجر تکل ویلفیئرآرگنائزیشن محمد صبر ، گیپ کے بابر اوردوسروں نے کہاکہ ہمارامقصد مقامی سطح پر سوشل موبلائز یشن کا ایک پائیدار ڈھانچہ قائم کرتے ہوئے خواتین وحضرات کوبااختیاربنانا۔ا س طرح کے تربیتی ورکشاپس سے ماحولیاتی آگاہی کو فروغ دینے اور سب کے لیے ایک پائیدار مستقبل کو فروغ دینے کے مشترکہ عزم کو اجاگر کرناہے۔ہمیں اپنی آئندہ نسلوں کو بہترین ماحول دینے کے لئے کردار ادا کرنا ہے۔انہوں نے کہاکہ کسی بھی قدرتی آفات کامنظم اندازمیں بغیرکسی مشکل اورانتشارکے مقابلہ کرنے کے لئے ایک لچکداراورپہلے سے تیارکمیونٹی کی تشکیل ہمارا مقصدہے ۔کسی بھی شعبے سے تعلق رکھنے والے افرادکی استعدادکاربڑھانے کے لئے کپیسٹی بلڈنگ کے موضوع پرورکشاپس نہایت اہم کردار ادا کر رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ پارٹنر اداروں کے اسٹاف اورکمیونٹی ذمہ داروں کو اس طرح کا ماحول فراہم کیا جائےاور ایسی سرگرمیوں میں مشغول رکھا جائے، جو ان کی شخصیت اور گرومنگ میں معاون ثابت ہوں۔ انسان زندگی کے ابتدائی برسوں میں جو سیکھتے اور مشاہدہ کرتے ہیں، وہ ان کی پوری زندگی پر اثرانداز ہوتا ہے۔تقریب کے انعقاد پرشرکاء ورکشاپ نے تمام اداروں کاشکریہ اداکرتے ہوئے اس طرح کے ورکشاپ باربارمنعقدکرنے کامطالبہ کیا۔پروگرام کے آخرمیں تمام شرکاء ورکشاپ کوتعریفی اسناد سےنوازا گیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button