Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

بونی بوزوند تورکھو روڈ پر مزید 4 کلو میٹر پر روڑا بچھانے کا کام جاری ہے کمپکشن کے بعد اسفال کا کام شروع کیا جائیگا۔ سائٹ انچارچ شاہ جہان

بونی بوزوند تورکھو روڈ پر کام کی سست روی پر علاقے کے عوام بے چین اور پریشانی سے دو چار ہیں اس سلسلے کل یعنی 18 ستمبر کو ورکپ کے مقام پر تورکھو تریچ یو سی کا مشترکہ احتجاجی جلسہ منعقد کرانے کا اعلان ہو چکا ہے۔ اس سلسلے کمپنی کا سائٹ انچارچ شاہ جہان نے ٹیلی فون اور وائس مسیج کے ذریعے رابطہ کرکے بتایا کہ اس وقت بقایا روڈ پر کام جاری ہے جو کہ چار کلو میٹر پر روڑا بچھانے کا کام زور و شور سے جاری ہے اس میں کوئی تعطل نہیں اگلے تین چار دن میں کمپکشن کا کام شروع ہو گا اس کے بعد تار کول بجھانے کا کام شروع کیا جائیگا۔ انہوں نے اس حدشے کو مسترد کردیا کہ کام ادھورا چھوڑا جائیگا۔بلکہ اس سال کے منصوبے کے تحت کام مکمل کیا جائیگا۔انہون نے مزید کہا کہ اس سلسلے تحصیل چیرمین موڑکھؤ تورکھو سے تفصیلی گفتگو ہوئی ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button