بونی بوزوند تورکھو روڈ پر کام کی سست روی پر کل ورکپ تورکھو میں احتجاجی جلسہ میں شرکت کو یقینی بنا کر کامیاب بنائیں۔ چیرمین تحصیل کونسل موڑکھؤ تورکھو میر جمشید الدین کا تورکھو تریچ یو سی کے عوام سے اپیل
تحصیل چیرمین موڑکھؤ تورکھو میر جمشید الدین نے رابطہ کرکے تورکھور روڈ سائٹ انچارچ کے وضاحت کو غیر تسلی بخش قرار دیکر احتجاجی جلسہ ملتوی کرانے کی سازش قرار دی انہوں نے کہا کہ ہمیں اس وضاحت سے کوئی تسیلی نہیں اور کل کا احتجاجی جلسہ پروگرام کے تحت ورکپ تورکھو میں منعقد ہو گی اور تورکھو تریچ یو سی کے عوام سے جلسہ میں بھر شرکت کی اپیل کی ہے میر جمشید الدین نے مزید کہا کہ ٹھیکہ دار کو فنڈز فراہم کرانے اور دوسرے ممکنہ تعاون بجلی کے میٹر وغیرہ فراہم کرانے کے لیے دن رات محنت کرکے اسانیاں پیدا کی تب میرے ساتھ ایکسئن سی اینڈ ڈبلیو اور ٹھیکہ دار نے وعدہ کیا کہ اس سال 7کلو میٹر تارکول اور 6 کلومیٹر کمپیکشن کا کام مکمل کیا جائیگا لیکن کام کی سست روی سے لگتا ہے کہ وہ وعدے کے مطابق کام کرنے کے لیے تیار نہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ ایکسئن سی اینڈ ڈبلیو کی ملی بھگت سے 7 کروڑ روپے کی پیمنٹ ہو چکی ہے اور کام نہ ہونے کے برابر ہے۔ اس لیے جب تک تسلی بخش اقدامات نہیں اٹھائینگے احتجاجی جلسہ نہ صرف ورکپ تک محدود رییگا بلکہ اسے مزید پھیلا کر ہیڈ کوارٹر بونی تک لے ائینگے۔اب یہ مذاق ہمارے لیے نا قابل برداشت ہو گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹھیکہ دار کے نمائیندہ نے مجھ سے رابطہ کیا تھا لیکن ان کےرابطوں کا اب کوئی اعتبار نہیں۔ لہذا تورکھو تریچ یو سی کے عوام کل کے احتجاجی جلسہ میں بھر پور شرکت کریں اور اپنی حق کے لیے آواز بلند کریں۔