Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

درہ شندور کھوکوش لانگر تک لاسپور چترال کا اٹوٹ انگ ہے خودساختہ نمائندگان متنازعہ بنانے سے گریز کریں ،سراج علی خان

بونی ۔رہنما پاکستان پیپلز پارٹی اپر چترال و سابق امیدوار صوبائی اسمبلی سراج علی خان نے گزشتہ روز گلوغ مولی کے مقام پر منعقد ہونے والے شندور کے حوالے سے جرگہ اور جاری شدہ پریس ریلیز میں غیر متنازعہ درہ شندور کو مشترکہ چراگاہ قرار دینے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے،سراج علی خان کے مطابق کسی بھی فرد کو یہ اختیار حاصل نہیں کہ عوام لاسپور کے بلاشرکت غیر مقبوضہ اراضیات جوکہ قدیم الایام سے لاسپور کے عوام کا غیر متنازعہ علاقے ہیں کو مشترکہ چراگاہ قرار دے ،حقیقت میں لنگر کے علاقے میں غذر کے عوام کو محدود جگہ کھوکوش لنگر میں لاسپور کے ساتھ مشترکہ طور پر بطور چراگاہ استفادہ کرنے کا حق ہے جسکو ہم دل بخوشی تسلیم کرتے آئے ہیں، گزشتہ دنوں غذر کے انتطامیہ نے لاسپور چترال کے بندوبستی علاقے میں غیر قانونی طور پر مداخلت کی جو کہ قانونی طور پر قابل سزا جرم ہے۔ چترال کے جرگہ ممبران بجائے غذر انتظامیہ کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کے گلوغ مولی میں کھڑا ہو کر اپنے غیر متنازعہ شندور کے میدانی علاقے کو بھی تنازعہ کا حصہ بنا رہے ہیں جو کہ انتہائی افسوس ناک آمر ہے جس سے لاسپور کے بنیادی اصولی موقف کو قومی سطح پر نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے ۔ لہزا آئندہ کے لیے اس قسم کے جرگوں میں شرکت سے پہلے اپنے اصولی موقف کو تاریخی تناظر میں ثبوتوں کے ساتھ پیش کرکے غیر سنجیدہ قسم کے بیانات سے گریز کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button