چوبیس ستمبر2024تک ہرلحاظ سے گورنمنٹ مڈل گرلزسکول بانگ میں اسٹاف کی کمی فوری طورپر پوری نہ کیاگیا تمام والدین اپنے بچوں کولیکرڈی سیآفس اپرچترال کے سامنے دھرنادینے پرمجبورہوں گے عمائدین بانگ
چترال(ڈیلی چترال نیوز)گورنمنٹ گرلز مڈل سکول بانگ یارخون میں اساتذہ کی شدیدقلت کے باعث بچیوں کی تعلیم متاثرہونے لگی۔سابق یوسی ناظم یارخون میرصاحب بیگ،سیدابرارشاہ،(ر)حوالدرگل یوسف،پیرسیدمقصودعلی شاہ اوردوسروں نے ایک اخباری بیان میں کہاہے کہ 24ستمبر2024تک ہرلحاظ سے گورنمنٹ مڈل گرلزسکول بانگ بالایارخون میں جواسٹاف کی کمی ہے فوری طورپر پوری کیاجائے بصورت دیگر تمام والدین اپنے بچوں کولیکرڈپٹی کمشنرآفس اپرچترال بونی کے سامنے دھرنادینے پرمجبورہوں گے اگر کوئی بھی ناخوشگوارواقعہ پیش آئے تواس کی تمام ترذمہ داری محکمہ ایجوکیشن فیمل اپرچترال پرعائدہوگی۔انہوں نے کہاکہ کئی دفعہ متعلقہ حکام کوقرارارد دینے کے باوجودمسائل کوحل کرنے کے بجائے طول دیاجارہاہے ۔ انہوں نے کہاکہ سکول ہذاکی بہترین عمارت ہوتے ہوئےبھی یہاں اساتذہ کی کمی انتہائی افسوناک ہے ۔ اس ترقی یافتہ دور میں ہمارے بچے بہترتعلیم حاصل کرنے سے محروم ہیں۔ ٹیچروں کےکم ہونے سے طالبات سکول آکر پڑھائی کے بغیر گھرلوٹ جانے پرمجبو رہیں۔