Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمن 2اکتوبر کو چترال کے پولو گراونڈ میں جلسہ عام سے خطاب کریں

چترال (نمائندہ )جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمن 2اکتوبر کو چترال کے پولو گراونڈ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے جوکہ امارت کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ان کا پہلا دورہ چترال ہے۔ جماعت اسلامی کی مقامی قیادت نے اپنی سیاسی پاؤر شو کے لئے تمام انتظامات مکمل کرلی ہے جوکہ پولوگراونڈ میں جلسہ عام کی صورت میں ہورہی ہے۔ اگرچہ پولوگراونڈ کے وسیع وعریض میدان کو بھرنا ہر سیاسی جماعت کے لئے ایک چیلنج رہا ہے لیکن جماعت اسلامی کے مقامی رہنما اس بارے میں بہت ہی پراعتماد دیکھائی دے رہے ہیں۔ جماعت اسلامی کے ضلعی امیر مولانا جمشید احمد اور سابق ضلع ناظم مغفرت شاہ کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی نے اس میدان میں متعدد مرکزی امراء کے لئے کامیاب جلسہ منعقد کیا ہے اور اس بار بھی وہ اس بارے میں پرامید ہیں جبکہ حافظ نعیم الرحمن کی مقبول عوامی ایجنڈے کی وجہ سے لوگ سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہوکر اس جلسے میں شرکت کریں گے۔ پارٹی کے سینکڑوں کارکن جلسہ گاہ کی کرسیاں لگانے اور تزئیں وارائش میں مصروف ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button