Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

جماعت اسلامی کی جلسہ عام کو کامیاب بنانے ا ورامیر جماعت کا شاندار استقبال کرنے پر چترال کی سول سوسائٹی، مختلف سیاسی جماعتوں، ضلعی انتظامیہ اور چترال پولیس کا شکریہ اداکیاہےامیرجماعت اسلامی

چترال (نمائندہ ) جماعت اسلامی لویر چترال کے امیر مولانا جمشید احمد نے بدھ کے روز پولو گراونڈ چترال میں جماعت اسلامی کی جلسہ عام کو کامیاب بنانے ا ورامیر جماعت کا شاندار استقبال کرنے پر چترال کی سول سوسائٹی، مختلف سیاسی جماعتوں، ضلعی انتظامیہ اور چترال پولیس کا شکریہ اداکیا ہے۔ جمعرات کے روز یہاں سے جاری شدہ ایک پریس ریلیز میں انہوں نے کہا ہے کہ چترال میں سیاسی فضا ہمیشہ سے دوستانہ رہا ہے جہاں کسی بھی سیاسی جماعت کے سربراہ کو سب نے مل کر خوش آمدید کہا ہے اور یہ روایت حافظ نعیم صاحب کی چترال آمد پر بھی برقرار رہا۔ انہوں نے کہاکہ مقبول عوامی ایجنڈے کے ساتھ چترال آنے والے حافظ نعیم صاحب کے جلسہ عام کو کامیاب بنانے میں تعاون کرنے پر تمام حضرات کا مشکور وممنوں ہے اور جماعت اسلامی سے تعلق نہ ہونے کے باجود جلسہ گاہ میں ان کی آمد سے جلسے کی رونق بڑہادی جبکہ اس سے یہ بات بھی ثابت ہوگئی کہ چترال کے عوام سیاسی طور پر باشعور ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button