تازہ ترینگلگت بلتستان
ضلع غذر میں گندم کوٹے کی تقسیم کے لئے ڈیجٹلائزیشن کا مرحلہ مکمل ہوگیا محکمہ خوراک کے مطابق 1 لاکھ 96 ہزار سے زائد نفوس کی انٹری ہوچکی
غذر (بیورو رپورٹ) ضلع غذر میں گندم کوٹے کی تقسیم کے لئے ڈیجٹلائزیشن کا مرحلہ مکمل ہوگیا محکمہ خوراک کے مطابق 1 لاکھ 96 ہزار سے زائد نفوس کی انٹری ہوچکی ہے جبکہ ایک بڑی تعداد میں ایسے افراد کی بھی نشاہدہی کرلی گئی ہے جنہوں نے ڈبل انٹری کرادی تھی محکمہ خوراک نے ایسے افراد کی چھان بین شروع کردی ہے بہت جلد ڈبل انٹری کرانے والے افراد کا نام ہٹا کر حتمی فہرست جاری کردی جائے گی ادھر کئی خاندانوں نے ڈیجیٹل سروے میں بچوں کی عمر میں پیش آنے والی پیچیدگیوں کے باعث اپنے بچوں کی رجسٹریشن ہی نہیں کرائی ہے ایسے خاندانوں کو موقف ہے کہ بچوں کے فارم ب اور برتھ سرٹیفکیٹ کی شرائط وہ قبول نہیں کرتے کیونکہ بہت سارے بچوں کو تعلیمی سلسلے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا یہی وجہ ہے کہ غذر کے ہزاروں بچوں کا نام ڈیجیٹلائزیشن سروے میں شامل ہی نہیں کیا گیا۔