چترال () پاکستان مسلم لیگ (ن) لویر چترال کے زیر اہتمام نمازجمعہ کے بعد اتالیق پل پر ایک جلسہ منعقد کیا گیا

چترال () پاکستان مسلم لیگ (ن) لویر چترال کے زیر اہتمام نمازجمعہ کے بعد اتالیق پل پر ایک جلسہ منعقد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے ضلعی صدر عبدالولی خان ایڈوکیٹ اور دوسرے رہنما نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ، محمد کوثر ایڈوکیٹ، محمد ولی شاہ اور دوسروں نے گزشتہ الیکشن میں چترال سے منتخب ہونے والے ممبران اسمبلی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہاکہ چترال کے غریب اور سادہ لوح عوام نے انہیں تاریخی مینڈیٹ دے کر قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں بھیجا تھا لیکن وہ اب تک عوام کو اس محبت کے بدلے میں مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت چترال انتہائی مشکل حالات میں گھرا ہوا ہے اور عوام کی حالت ناگفتہ بہہ ہے، بنیادی سہولیات بھی دستیاب نہیں لیکن ممبران اسمبلی عوام کو ان کے حال پر چھوڑ کر اقتدار کے مزے لوٹ رہے ہیں جس سے عوام میں شدید مایوسی پھیل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت چترال میں بدانتظامی اپنی عروج کو پہنچ گئی ہے اور غریبوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ مقررین نے کہاکہ گرانی ومہنگائی عروج کوپہنچ گئی ہے جبکہ صوبے کے وسائل کو جلسہ وجلوس کے لئے استعمال کئے جارہے ہیں۔ اس موقع پر بکرآباد سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے دیرینہ کارکن وسیم خان نے اپنے اہل خاندان کے ساتھ پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی حکومت غریبوں کا حق محفوظ نہیں جہاں سرکاری ملازمتیں فروخت کئے جارہے ہیں۔