ایون کے عوامی حلقوں نے مسلم ایڈ کی طرف سے ایون رورل ہیلتھ سنٹر اور ہائیر سکینڈری سکول کے دو پورشن میں صاف پانی کی دستیابی کو ممکن بنانے اور طویل عرصے سے درپیش مشکلات کو حل کرنے پر ادارے اور ان کے اسٹاف کی کارکردگی کو سراہا ہے

چترال (محکم الدین ) ایون کے عوامی حلقوں نے مسلم ایڈ کی طرف سے ایون رورل ہیلتھ سنٹر اور ہائیر سکینڈری سکول کے دو پورشن میں صاف پانی کی دستیابی کو ممکن بنانے اور طویل عرصے سے درپیش مشکلات کو حل کرنے پر ادارے اور ان کے اسٹاف کی کارکردگی کو سراہا ہے
۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے بڑی تعداد میں مریضوں نے اس امر کا اظہار کیا ۔ کہ آر ایچ سی پر پوری یونین کونسل کی 35 ہزار آبادی کا بوجھ ہے ۔ اور ہر وقت مریضوں کا بے تحاشہ رش رہتا ہے ۔ اسی طرح بڑی تعداد میں آر ایچ سی کے رہائشی اسٹاف ہیں۔ جن کو پینے کے صاف پانی کی شدید مشکلات درپیش تھیں ۔اب مسلم ایڈ انٹرنیشنل نے آر ایچ سی ایون کیلئے ٹینکی تعمیرکرنے کے ساتھ ساتھ سولرائزیشن کرکے مریضوں سمیت پورے ہسپتال کو پینے کے صاف پانی کی سہولت مہیا کر دی ہے ۔اور ڈینٹل بلاک میں مریضوں کیلئے واش روم بھی تعمیر کیاہے ۔ جس سے آر ایچ سی کے دو دیرینہ مسائل حل ہوگئے ہیں ۔ اسی طرح گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول ایون میں کنواں کی تعمیر کا کام جاری ہے جس کی تکمیل کے بعدہائیر سکینڈری سکول کے دو پورشنوں کو صاف پانی مہیا ہو گی ، اوراساتذہ وطلبہ صاف پانی سے مستفید ہو سکیں گے ۔ اس سے قبل صاف پانی سے سکول محروم تھا ۔ جس کی وجہ سے آئے روز اساتذہ اور طلبہ گیسٹرو وغیرہ بیماریوں کے شکار ہوتے تھے ۔ کنواں کی تعمیر یہ توقع ہے کہ صاف پانی کے استعمال سےتمام اساتذہ اورطلبہ ان بیماریوں سے نجات حاصل سکیں گے ۔ درین اثنا عوامی حلقوں نے مسلم ایڈ کے پراجیکٹ کوآرڈنیٹر سلیم الدین سے پر زور مطالبہ کیا ہے ۔ کہ اس قسم کے پراجیکٹ کمیونٹی کی سطح پر بھی تعمیر کئے جائیں ۔ تاکہ عام لوگ بھی صاف پانی کی سہولت حاصل کر سکیں ۔