346

عمران خان میاں محمد نواز شریف کے تعریف کرنے پر مجبور ہوئے۔سید احمد خان

چترال(نمائندہ ڈیلی چترال ) عمران خان کے حالیہ دورہ چترال سے چترالی عوام کو مایوسی ہوئی۔عمران خان کاد ورہ سیلاب زدہ اور زلزلہ زدہ عوام کے زخموں پر نمک پاشی کے سوا کچھ نہیں تھا۔عمران خان کو جب چترال میں ترقیاتی کاموں اور بحالی کے بارے میں وفاقی حکومت کی کارکردگی کے بارے میں بتایا گیا تواُن کو شرمندگی ہوئی۔اور غصے میں آکر چترالیوں کو مشورہ دیا کہ وہ اگلے الیکشن میں نواز شریف اور اُن کی پارٹی کو ووٹ دے۔یہ باتیں پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر سید احمد خان نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہی ہے۔اُنہوں نے کہا جب ڈپٹی کمشنر کے دفترمیں منعقدہ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر اُسامہ احمد وڑائچ نے بحالی کے کاموں کے سلسلے میں وفاقی حکومت کی طرف سے فنڈ کی فراہمی کا ذکر کیا اور ساتھ ہی ایم پی اے سلیم خان نے وفاقی حکومت کی طرف سے چترال کی تعمیر وترقی کے لئے وفاقی بجٹ میں اربوں روپے مختص کرنے اور صوبائی بجٹ میں ضلع چترال کو نظر انداز کرنے کا ذکر کیا تو پی ٹی آئی کے رہنما عمران خان نے غصہ میں آکر کہا کہ پھر تو چترالیوں کو نواز شریف کو ووٹ دینا چاہیئے۔سید احمد خان نے کہا عمران خان کا دورہ سیر وتفریح کے لئے تھا۔اُن کے آنے سے خصوصاً ٹاون کے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔عمران خان کے دورے کے وجہ سے انتظامیہ نے برف کے گاڑیوں کو شہر میں داخل ہونے نہیں دیا جسے لوڈشیڈنگ کے ستائے ہوئے روزہ داروں کو افطار کے وقت ٹھنڈے پانی کا ایک گھونٹ بھی میسر نہیں آیا۔اُنہوں نے کہا کہ عمران خان سرکاری وسائل کے استعمال کا استحقاق نہیں رکھتا تھا۔اُنہوں نے کہا عمران خان اپنے کسی این جی او والا دوست کے خصوصی فرمائش پر چترال گول نیشنل پارک آئے تھے۔اُن کو این جی اوز سے بڑی محبت ہے اور ہرکام این جی او کے ذریعے کرانا چاہتا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ عمران خان سیلاب کے موقع پر وسائل کی فروانی کا دعویٰ کرتے تھے اب ایک سال بعد آکر فنڈ کی عدم دستیابی کا رونا روتے ہے۔اُنہوں نے کہا وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ شرمندگی سے بچنے کے خاطر اُن کے ساتھ دورہِ چترال پر نہیں آسکا۔سید احمد خان نے کہا کہ بہت جلد ایک پریس کانفرنس کے ذریعے عمران خان اور ان کی صوبائی حکومت کے کارکردگی کے بارے میں عوام کو تفصیلی آگاہ کیا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں