گلگت بلتستان جرنلسٹ فورم کی نومنتخب کابینہ کی تقریب حلف برداری،وزیراعلی گلگت بلتستان نے کابینہ سے حلف لیا، آپ ہماری آواز اور پہچان ہیں ،وزیراعلیٰ
اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے جی بی جرنلسٹ فورم اسلام آباد و راولپنڈی کی نو منتخب کابینہ سے حلف لیا۔ جی بی جرنلسٹ فورم کی نو منتخب کابینہ کی تقریب حلف برداری اسلام آباد جی بی ہاوس میں منعقد ہوئی۔ صدر عاقل حسین باقری نے بطور صدر، حبیب الرحمان سینئر نائب صدر ، انیتا عزیز نائب صدر برائے خواتین ، اعجاز حسین جنرل سیکریٹری ، عبدالباری سیکریٹری مالیات، یاسر حسین جوائنٹ سیکریٹری، راجہ اقبال مقپون سیکریٹری ویلفیئر اور عبدالحسین آزاد نے بطور سیکریٹری اطلاعات حلف اٹھایا۔ تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے کہا کہ آپ شہر اقتدار میں گلگت بلتستان کی عوام اور حکومت کی آواز اور پہچان ہیں۔ ہمیں آپ سے امیدیں وابستہ ہیں کہ آپ ہماری بھرپور نمائندگی کریں گے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم صحافیوں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں، میری اور میری حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ ہم آپ کے مسائل کو حل کرنے کی بھر پور کوشش کریں گے ۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے مرحوم شبیر حسین کی بیوی کو ملازمت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ تقریب حلف برداری سے صدر جی بی جرنلسٹ فورم عاقیل حسین باقری نے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی اور ان کی ٹیم کا شکریہ آدا کیا اور اسلام آباد و راولپنڈی میں مقیم صحافیوں کے مسائل سے وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا اور وزیراعلی و صوبائی حکومت کے سامنے صحافیوں کے مسائل کو مد نطر رکھ قراداد بھی پیش کردی جس پر وزیراعلیٰ نے عمل درآمد کے لیے یقین دہانی کرایا۔ تقریب حلف برداری میں وزیر داخلہ گلگت بلتستان شمس لون صاحب ، وزیر زراعت انجینئر انور صاحب بھی شریک تھے۔ ۔ تقریب میں سینئر صحافی غلام الدین ، عارف کاظمی اور دیگر صحافیوں نے بھی شرکت کی۔