گورنمنٹ ڈگری کالج بونی چترال میں سائنس، آرٹس اور پرفارمنس ایکسپو کا انعقاد

ریورٹ: گورنمنٹ ڈگری کالج بونی اپر چترال میں کالج کے اسٹڈی سرکل کے زیر اہتمام سائنس، آرٹس اور پرفارمنس آرٹس کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد طلباء و طالبات کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا اور دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ ریلیونٹ سماج کے حقیقی مسائل جیسا کے ماحولیات وغیرہ سے طلبہ کو باخبر اور تیار کرنا تھا۔
ایک روزہ تقریب میں طلبہ نے لگ بھگ بیس کے قریب مختلف مقابلوں جیسا کے تلاوت، نعت، ملی نغموں، تقاریر، مضمون نگاری، میمئکری، سائنس ماڈل، موحولیات سے متعلق آگاہی، خواتین کے حقوق پر بحث و مباحث، وڈیو گرافی، گرافیک ڈیزائننگ، پینٹنگز، کوئیز مقابلے، اسٹیج کمپیرنگ سمیت فارمنس آرٹس کے شعبوں میں حصہ لیے۔ نمایان پوزیشنز حاصل کرنے والوں میں شیلڈز اور سرٹیفیکٹس بھی تقسیم کئے گئے۔
یہ تقریب سٹڈی سرکل کے زیر اہتمام کالج کے پروفیسرز کے محنت کا نتیجہ تھا جہاں پہلے ٹیلنٹ ہنٹ سروے کے زریعے طلبہ کے فطری رجحانات اور تخلیقی صلاحیتوں کو دریافت کیا گیا اور پھر انہیں مختلف کئٹیگریز میں تقسیم کرکے پروفیسرز کی زیر نگری تیاری کے بعد انٹر کالج مقابلے کا اہتمام کیا گیا جس میں طلبہ نے اپنے اپنے تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔
یہ اس سال کا دوسرا موقع ہے جہاں گورنمنٹ ڈگری کالج بونی چترال میں کسی بڑے ایونٹ کا انعقاد کیا گیا اس سے پہلے سائنس اور پوسٹر ایگزیبشن کا انعقاد کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ گورنمنٹ ڈگری کالج بونی چترال میں ہفتہ وار اسٹڈی سرکل کا بھی انعقاد کیا جاتا ہے جہان نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں پر پروفیسرز اور طلبہ سیشنز منعقد کرتے ہیں۔
پرگرام کا مقصد بیان کرتے ہوئے سوشیالوجی کے لیکچرر ظفر احمد نے کہا کہ اس ایونٹ کا مقصد طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرکے انھیں دور حاضر کے تقاضوں سے ہم اہنگ کرنا ہے۔
پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج بونی پروفیسر محمد کریم نے اسٹوڈنس کو کالج کے اساتذہ کرام کی محنت سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی تلقین کی اور ایک پروقار پروگرام منقعد کرنے پر اساتذہ اور اسٹوڈنٹس کو خراج تحسین پیش کیا۔