379

مظفر سید ایڈوکیٹ کاعبدالستار ایدھی کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت،خیبرپختونخوا حکومت انکی سماجی خدمات اور کارناموں کو نصاب تعلیم کا حصہ بنائے گی

نمائندہ ڈیلی چترال)خیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے عبدالستار ایدھی کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نہ صرف انکی سماجی خدمات اور کارناموں کو نصاب تعلیم کا حصہ بنائے گی بلکہ کئی عوامی و صوبائی اداروں اورمقامات کو ان سے منسوب کرے گی تاہم وفاقی حکومت سے اپیل ہے کہ اس نیک کام کا آغاز مرکز سے کیا جائے تاکہ زیادہ بہتر اور فوری نتائج سامنے آسکیں اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ عبدالستار ایدھی پاکستان کے محروم طبقات اور انسانیت کے بڑے مسیحا اور عظیم بین الاقوامی شخصیت کے طور ابھرے ہیں اور انکی عملی سماجی خدمات نہ صرف نوجوان نسل کیلئے مشعل راہ بن چکی ہیں بلکہ حکومتی ذرائع سے ان کو عام کرکے عالمی سطح پر پاکستان کا سافٹ امیج زیادہ نمایاں سامنے آئے گا مظفر سید ایڈوکیٹ نے کہا کہ ایدھی فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم سے عبدالستار ایدھی نے دنیا کی سب سے بڑی اور فعال ایمبولینس سروس کی داغ بیل ڈالی اور مختلف شعبوں میں سماجی خدمات کا بہترین نٹ ورک قائم کیا جسکی اب دنیا میں مثالیں دی جاتی ہیں انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے ایدھی کی طرز پر الخدمت فاؤنڈیشن کے نام سے سماجی خدمات اور ایمبولینس سروس کا آغاز کیا ہے اور قدرتی آفات و حادثات میں انسانیت کی خدمت کرکے محسوس کیا کہ سماجی خدمت کا شعبہ سیاست و حکومت سے بھی بالاتر اہمیت کا حامل ہے جس میں دنیا و آخرت کا اجر و ثواب سمیٹا جا سکتا ہے الخدمت فاؤنڈیشن نے سماجی خدمات کا دائرہ بڑھانے کیلئے ایدھی فاؤنڈیشن سے معاونت کا پروگرام بھی بنایا ہے وزیر خزانہ نے بابائے انسانیت عبدالستار ایدھی کے انتقال کو ایک بڑا قومی سانحہ قرار دیتے ہوئے خیبرپختونخوا کے عوام اور حکومت کی جانب سے انکے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور انکے درجات کی بلندی کی دعا کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں