Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

خطیب شاہی مسجد چترال نے نماز جمعہ کے خطبے میں استحکام پاکستان کیلئے خصوصی دعا کی

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال )خطیب شاہی مسجد چترال نے نماز جمعہ کے خطبے میں استحکام پاکستان کیلئے خصوصی دعا کی اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مملکت خداد پاکستان اللہ تعالی کے طرف سے نعمت عظمی ہے اس ملک کی حفاظت اہل پاکستان پر فرض ہے انہوں نے ہمسایہ ملک بھارت اور افغانستان کے طرف سے در اندازی کی بھر پور مزمت کی اور افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کی۔ انہوں نے کہا وطن کیلئے ہر قسم کے قربانی مسلح افواج کے شانہ بشانہ دینے کیلئے تیار ہیں انہوں نےجنرل عاصم منیر کی شاندار الفاظ میں تعریف کی اور خراج تحسین پیش کی۔انہون نے کہا کہ موجودہ سیاسی صورتحال میں پاک فوج پر غیر ضروری تنقید کیا جارہاہے مسلح افواج پاکستان کے بقا کا ضامن ہیں۔
انہوں نے کہا اسلام میں دہشت گردوں اور فرقہ واریت کی کوئی گنجائش نہیں ہے انہوں نے ملک کے سلامت اور شھداء کیلئے بھی خصوصی دعا کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button