چترال میں موسم بہار کا آغاز ہوچکا ہے۔ اسلیئے ہر چترالی ایک پودا ضرور لگا کر شجر کاری میں حصہ ڈالیں اور چترال کی سرسبز و شادابی اور ماحولیاتی آلودگی سے بچانے میں اپنا کردار ادا کریں مولانا خلیق الزمان کاکاخیل

چترال(نمائندہ )خطیب شاہی مسجد چترال مولانا خلیق الزمان کاکاخیل نے نماز جمعہ کی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شجر کاری اور پودے لگانا سنت عمل ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے صرف اسکی بھرپور حوصلہ افزائی فرمائی ہے، بلکہ اپنے مبارک ہاتھوں سے پودے لگا کر اسکی اہمیت کو اپنے عمل سے اجاگر کیا ہے۔
جو مسلمان کوئی پودا لگائے اور اس پودے سے کوئی جانور یا انسان استفادہ کریں تو لگانے والے جو اس پودے کی وجہ سے ثواب ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ چترال میں موسم بہار کا آغاز ہوچکا ہے۔ اسلیئے ہر چترالی ایک پودا ضرور لگا کر شجر کاری میں حصہ ڈالیں اور چترال کی سرسبز و شادابی اور ماحولیاتی آلودگی سے بچانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
خطیب شاہی مسجد چترال نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے شمالی علاقہ جات بشمول چترال اپنے جعرافیائی، ثقافتی اور قدرتی وسائل کی اہمیت کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہی،اور سیاحت کیلئے انتہائی پرکشش ہیں۔ بدقسمتی سے دنیا کا یہ ورثہ انتہائی غیر دانشمندانی ، عدم توجہ اور بے حسی کی وجہ سے ماحولیاتی تبدیلیوں اور تنزل کا شکار ہوتے جارہے ہیں۔ قدرتی وسائل کی ناقدری ، جنگلات کی بے دریغ کٹائی ، جنگلی جانوروں کا ناجائز اور بے لگام شکار اور آلودگی جیسے عوامل علاقے کو تباہی کہ طرف لے جارہے ہیں۔
انہوں نے اپیل کی کہ جنگلات کی بے دریغ کٹائی پر پابندی ہونے چاہیئے اور ضرورت کی کٹائی کے بعد متبادل درخت اگانے کا انتظام بھی ہونا چاہیئے۔ تاکہ آنے والا کل جنگلات اور جنگلی حیات سے محرومی کا نہ ہو۔ خطیب شاہی مسجد چترال نے نماز جمعہ کے بعد شاہی مسجد چترال کے چمن میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا بھی آغاز کیا۔