گوجر برادری سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کی تنظیم وجود میں لائی گئی جس کا مقصد اس کمیونٹی کی نئی نسل کو زیور تعلیم سے آراستہ کرکے انہیں جدید دور کے تقاضوں سے درپیش چیلنجز سے نبردا زمان ہونے کے قابل بنانا

چترال (نمائندہ ) گوجر یوتھ فورم رجسٹرڈ پاکستان کے نام سے چترال میں گوجر برادری سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کی تنظیم وجود میں لائی گئی جس کا مقصد اس کمیونٹی کی نئی نسل کو زیور تعلیم سے آراستہ کرکے انہیں جدید دور کے تقاضوں سے درپیش چیلنجز سے نبردا زمان ہونے کے قابل بنانا ہے۔ جمعہ کے روز چترال پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم کے سرپرست اعلیٰ ریٹائرڈ صوبیدار محمد گل خان نے کہاکہ چترال میں گوجر برادری سب سے پسماندہ طبقہ ہے جس کی بنیادی وجہ تعلیم کی کمی ہے اور اسی مقصدکے لئے یہ تنظیم وجود میں لائی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس تنظیم کو گزشتہ 25فروری کو چودھری محمد یوسف، چودھری ظفر اقبال اور چودھری شہباز نے اسلام آباد میں منعقدہ یوتھ کنونشن کے موقع پر اس تنظیم کو مرکزی یوتھ فورم کے ساتھ منسلک کردیا ہے۔ انہوں نے سرپرست اعلیٰ کی حیثیت سے اس تنظیم کی 2028ء تک منتخب کابینہ اعلان کردیا جس میں صدر مولانا حنیف اللہ، نائب صدر عارف اللہ، چیف آرگنائزر مولانا حیات، چیرمین فاروق خان، ڈپٹی چیرمین شفیق الرحمن، جنرل سیکرٹری ملک عبدالباصر، ڈپٹی جنرل سیکرٹری الطاف الرحمن، انفارمیشن سیکرٹری ابراہیم فیضان، ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری طاہر احمد، میڈیا کوارڈنیٹر جعفر احمد کھٹانہ اور فنانس سیکرٹری ناصر الحق شامل ہیں۔ محمد گل خان نے کہاکہ پاکستان کی سلامتی اور استحکام اس تنظیم کے لئے سب سے بنیادی اہمیت رکھتی ہیں۔