Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

فشریز ڈیپارٹمنٹ لوئر چترال نے ہزاروں کی تعداد میں ٹراؤٹ مچھلی کے بچے وادی لوٹ کوہ کے مختلف مقامات پر سٹاکنگ کی

چترال (نامہ نگار) ڈاریکٹر جنرل فشریز خیبرپختونخوا کے ہدایات کے مطابق فشریز ڈیپارٹمنٹ لوئر چترال نے ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر فشریز دیگر فشریز آفیسرز و فیلڈ کنزرویشن سٹاف کے زیر نگرانی اس سال کے نسل کشی سے حاصل شدہ ہزاروں کی تعداد میں ٹراؤٹ مچھلی کے بچے وادی لوٹ کوہ کے مختلف مقامات موغ، زیارت, پرابیگ اور بہترین گول چشمہ پر سٹاکنگ کی۔ اس موقع پر علاقے کے عمائدین، مقامی عوامی نمائندے اور کثیر تعداد میں نوجوانان علاقہ موجود تھے۔ ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر فشریز شکیل احمد نے مقامی عمائدین اور نوجوانان سے خطاب کرتے ہوئے ٹراؤٹ مچھلی کے تحفظ وبقا اور غیر قانونی شکار کی روک تھام میں مقامی لوگوں کی کوششوں کو سراہا اور مستقبل میں یہی تعاون جاری رکھنے کی امید رکھی۔ اور مذید یہ کہا کہ اگر اس صنعت کو منظم انداز میں چلایا جائے اور جدید معیار کے مطابق پروسیسنگ اور مارکیٹنگ کی جائے، تو چترال کی ٹراؤٹ فش انڈسٹری نہ صرف ملک کے اندر بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی اپنی جگہ بنا سکتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button