تازہ ترین
تحصیلدار الیاس احمد کاچترال ٹاون کےمختلف کاروباری مراکز کا دورہ، گرانفروشی میں ملوث دکانداروں کے خلاف کاروائی

چترال(نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر لوئر چترال کی ہدایات پر تحصیلدار چترال الیاس احمد نے پرائس مانیٹرنگ ڈیسک کا دورہ کیا.
تحصیلدار نے مانیٹرنگ ڈیسک میں درج شکایات کا نوٹس لیتے ہوۓ مختلف کاروباری مراکز کا دورہ کیا اور گرانفروشی میں ملوث دکانداروں کے خلاف کاروائی کی اور دکانداروں کو وارننگ دی کہ مقررہ نرخ نامہ واضح طور پر آویزاں رکھیں اور درست کوالٹی کی اشیاء سرکاری نرخنامے کے مطابق ہی فروخت کریں خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جاۓ گی۔انہوں نے عوام سے گزارش کی کہ خریداری کے وقت درست وزن اور سرکاری ریٹ کے مطابق اشیاۓ خوردنوش خریدیں ۔ زائد رقم مانگنے یا کم وزن دینے والوں دکان داروں کے خلاف رپورٹ درج کروائیں جس پر بروقت کاروائی عمل میں لائی جاۓ گی۔