تازہ ترین

لویر چترال پولیس کے دو مختلف سرکلز کے سب ڈویژنل پولیس افیسروں کے تبادلے کے نتیجے میں حسن اللہ کو ایون سرکل سے لوٹ کوہ جبکہ لوٹ کوہ سے احمد عیسیٰ کو ایون ٹرانسفر کردیا گیا

چترال (نمائندہ ) لویر چترال پولیس کے دو مختلف سرکلز کے سب ڈویژنل پولیس افیسروں کے تبادلے کے نتیجے میں حسن اللہ کو ایون سرکل سے لوٹ کوہ جبکہ لوٹ کوہ سے احمد عیسیٰ کو ایون ٹرانسفر کردیا گیا ہے۔ دونوں پولیس افیسران نے اپنے اپنے نئے سرکلز میں چارج لے کر کام شروع کردیا ہے۔ دریں اثناء ایون سے ٹرانسفر ہونے والے ایس ڈی پی او حسن اللہ کے اعزاز میں ایون اور کالاش ویلیز کے عمائیدین نے ایک تقریب کا اہتمام کیا جس میں علمائے کرام بھی شامل تھے۔ ایون میں منعقدہ اس تقریب میں معززین علاقہ نے حسن اللہ کی کارکردگی کی شاندار الفاظ میں سراہتے ہوئے کہا کہ ایون میں اپنی تعیناتی کے دوران انہوں نے عوام کا دلوں میں گھر بسالیا جو علاقے کی تاریخ میں عوامی مقبول پولیس افیسر کے طور پر یاد رہے گا جس نے پولیس اور عوام کے درمیان فاصلے کو ختم کی اور منشیات فروشوں اور دوسرے سماج دشمن عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑا۔انہوں نے کہاکہ حسن اللہ نے علاقے میں تنازعات کو بھائی چارہ اور صلح صفائی کے جذبے کے تحت ختم کرنے میں بھی نمایان رہا جوتمام فریقین کا ان پر اعتماد کی وجہ سے ممکن ہوتاتھا جن کی نوبت خون ریزی تک پہنچ سکتی تھی اور کیسو اور گہریت کے درمیان چراگاہ کے تنازعہ کا پرامن حل اس کا ایک مثال ہے جب فریقین مورچہ زن ہوگئے تھے۔ انہوں نے کہاکہ کالاش ویلیز میں مختلف تہواروں میں ٹریفک اور سیکورٹی کا بہترین انتظام بھی ان کی انتظامی قابلیتوں کا مظہر ہے جس کی وجہ سے اس علاقے میں آنے والے سیاحوں پر مثبت اثر مرتب ہونے سے یہاں سیاحت کو ترقی ملی جبکہ کالاش کمیونٹی بھی ان کی کارکردگی سے مطمئن تھے جوکہ ان کی ٹرانسفر کے خبر سے غمزدہ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پوسٹنگ اور ٹرانسفر سرکاری ملازمت کا حصہ ہے اور علاقے کے عوام حسن اللہ کے لئے دعا گو ہیں کہ وہ جہاں بھی جائے، اللہ تعالیٰ کی خصوصی مدد ان کا شامل حال ہو اور وہ اسی انداز میں اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں نبھاتا رہے۔ بعدازاں معززین نے انہیں پھول کا ہار پہنا کر افسردہ چہروں کے ساتھ انہیں رخصت کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button