ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی (ڈپیک) لویر چترال کا اجلاس ڈپٹی کمشنر لویر چترال محسن اقبال کی صدارت میں منعقد

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال ) ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی (ڈپیک) لویر چترال کا اجلاس ڈپٹی کمشنر لویر چترال محسن اقبال کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں ماہ اپریل کے دوران ہونے والی نیشنل امیونائزیشن ڈیز کی تیاریوں کے حوالے سے مختلف امور پر تفصیلی طور پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں ڈی پی او لویر چترال افتخار شاہ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر شمیم، اے ڈی سی (جنرل) عبدالسلام، اسسٹنٹ کمشنر چترال محمد منیر آفتاب، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر شہزادہ حیدر الملک، ڈسٹرکٹ خطیب مولانا فضل مولیٰ، ڈی سرویلنس افیسر ڈاکٹر اسد اور مختلف سرکاری محکمہ جات کے افسران موجود تھے جبکہ کوارڈنیٹر ایپی آئی ڈاکٹر فرمان نظار نے آنے والی مہم کی تیاریوں کا ڈرافٹ پیش کیا جن کے نکات کو زیر بحث لائے گئے۔ موثر مہم کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرکے سوفیصد ٹارگٹ کو حاصل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ اس موقع پر ڈی سی نے مختلف امور کی طرف نشاندہی کرنے کے بعد محکمہ صحت کے انتظامیہ پر زور دیاکہ وہ بروقت تمام رکاوٹوں اورمسائل کی نشاندہی کرے تاکہ انہیں دور کیاجاسکے۔ انہوں نے کہاکہ آنے والی قومی مہم کی کامیابی کے لئے ضلعی انتظامیہ مکمل طور پر الرٹ ہے اور اس کی کامیابی کی راہ میں کوئی کسر نہیں چھوڑا جائے گا۔





