Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

پی ٹی آئی چترال کی طرف سے اُرسون کے سیلاب متاثرین میں آٹے کی بوریان تقسیم،کرپشن کا دروازہ ہمیشہ کیلئے بند کرنے کے علاوہ ترقی کو دوام بخشا ہے،رحمت غازی

چترال (ڈیلی چترال نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی رہنماممبرڈسٹرکٹ کونسل یوسی چرون رحمت غازی نے گذشتہ روزاُرسون کے متاثرین سیلاب میں آٹے کے بوریاں تقسیم کرتے ہوئے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف عوام کی عملی خدمت پریقین رکھتی ہے اور پی ٹی آئی حکومت نے برسراقتدار آتے ہی اپنا اولین فرض ادا کرتے ہوئے امن و امان پر توجہ دی اور پائیدار امن قائم کیا جسکے اثرات پورے خطے پر پڑگئے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم اپنے سیاسی وژن اور غریب عوام کی بے لوث خدمت کے مشن میں کامیابی کی بدولت عوامی خوشحالی کا حقیقی انقلاب لائیں گے ہم نے کرپشن کا دروازہ ہمیشہ کیلئے بند کرنے کے علاوہ ترقی کو دوام بخشا ہے۔انہوں نے کہاکہ تمام سرکاری اورغیرسرکاری ادارے صوبائی حکومت کی ہدایت پراُرسون میں بروقت اشیاء خوردنوش،ادویات اوردیگر ضرورت اشیاء پہنچایاگیا اورصوبائی حکومت بروقت جان بحق 3افرادکے لواحقین میں تین تین لاکھ روپے کاچیک تقسیم کیاگیااوربحالی کے کام تیزکرنے کی ہدایت کی ہے انہوں نے مزیدکہاکہ ک پاکستان تحریک انصاف چترال میں ناانصافیوں کوختم کرنے کیلئے دن رات محنت کررہے ہیںیقیناًچترال کوایک ماڈل ضلع بنایاجائے گا۔اس موقع پر وی سی چیئرمین مولاناسمیع اللہ،نائب چیئرمین محمدعثمان اوردیگرمقریرین نے صوبائی حکومت اورپی ٹی آئی کے ضلعی رہنماکاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ صوبائی حکومت متاثرین اُرسون کی بروقت مددکرکے چترالی عوام کادل جیتاہے 850گھرانے پرمشتمل آبادی میں ایک بی ایچ یو ہسپتال کی ضرورت ہے اس حوالے سے صوبائی حکومت اورمتعلقہ اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ہمارے اس دیرینہ مطالبے پرغورکرکے عوام کواس تکلیف سے نجات دلائیں ۔انہوں نے مزیدکہاکہ سیلاب میں جان بحق ہونے والے 14افرادکے لواحقین کوچیک تقسیم کیاگیاہے ۔جن میں حلیم خان خان ولد گل زرین،نورمحمدخان ولد نوراسلام،عبداسلام ولد گل محمد،محسنہ ولد محمدطاہر،ذولحجہ ولدشریف خان،عمران الدین ولد عثمان خان اورحسین احمدولد عثمان خان کے لواحقین کوابھی تک امدادی چیک نہیں ملاہے۔رحمت غازی نے ضلعی انتظامیہ سے مشورے کے بعداُن کوبھی فوری دینے کی یقین دہانی کی۔

2

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button