تازہ ترین
امیر جماعت اسلامی چترال لوئر وجیہ الدین کا جوٹی لشٹ میں فوری پروٹیکشن وال کی تعمیر پر زور۔

چترال (نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی چترال لوئر نے اپنے ویڈیو پیغام میں جوٹی لشٹ، بروز میں دریا کے بہاؤ کو کنٹرول کرنے کے لیے بروقت پروٹیکشن وال بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
انہوں نے ڈپٹی کمشنر چترال سے مطالبہ کیا کہ وہ خود علاقے کا دورہ کریں اور وہاں کے عوام کو درپیش حقیقی مسئلے کا فوری حل نکالیں۔ مزید برآں، انہوں نے مختلف غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز) اور متعلقہ سرکاری محکموں سے بھی اپیل کی کہ وہ زرعی زمینوں کو بچانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
امیر جماعت اسلامی چترال لوئر نے اس مسئلے کی سنگینی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت مٹیریل فراہم کرے تو جوٹی لشٹ کے عوام اپنی مدد آپ کے تحت پروٹیکشن وال کی تعمیر کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دریائے چترال میں پانی کی سطح بڑھنے سے قبل اس مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ضرورت ہے۔