ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن لویر چترال کے گرماگرم انتخابات میں مومن الرحمن ایڈوکیٹ صدر منتخب

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال ) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن لویر چترال کے گرماگرم انتخابات میں مومن الرحمن ایڈوکیٹ صدر منتخب ہوگئے جبکہ دوسرے عہدیداروں میں وقاص احمد ایڈوکیٹ نائب صدر، جنرل سکرٹری ساجد ظفر بیگ، فنانس سیکرٹری سلیم سرور، جائنٹ سیکرٹری فیصل کمال ایڈوکیٹ، سیکرٹری لائبریری ظفر الحق ایڈوکیٹ شامل ہیں۔ صدارت کے لئے تین امیدوار ساجد اللہ ایڈوکیٹ، مومن الرحمن اور رضا علی میدان میں تھے جن میں مومن الرحمن نے 28، ساجد اللہ نے 26اور رضاعلی15ووٹ حاصل کئے جبکہ 82رجسٹرڈ ووٹوں میں سے 69نے ووٹ کاسٹ کی۔ ایگزیکٹو ممبران میں رضوان اللہ، سردار علی، نبیک اور راحت علی شامل ہیں۔
الیکشن کے انعقاد کے لئے قائم الیکشن بورڈ کے چیرمین عالم زیب ایڈوکیٹ ہیں جبکہ نظام مصطفی ایڈوکیٹ ممبر کے طور پر ان کی معاونت کی۔ ۔ الیکشن کی وجہ سے وکلاء نے آج مختلف عدالتوں میں حاضری نہیں دی۔ پولنگ انتہائی پرامن اور دوستانہ ماحول میں منعقد ہوئے۔ وکلاء برادری کا کہنا ہے کہ یہاں گروپ بندی یا پارٹی بازی کی فضا ہر گز نہیں ہے اور ووٹ دیتے وقت امیدوار کی اہلیت اور قابلیت کو دیکھا جاتا ہے۔



