تازہ ترین

بختولی بنگلہ وی سی سی بوگس بنایا گیا ہے ، چیک واپس لے کر دیگر وی سی سیز میں تقسیم کیاجائے۔فضل خان ، علی احمداوردوسروں کاپریس کانفرنس

چترال ( نامہ نگار) توشی شاشا گیم ریزرو کے نو کنزروینسیز کے صدور اور دیگر عہدہ داروں نے چترال پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے چترال فاتح الملک علی ناصر کی بہتولی بنگلہ کنزر وینسی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اسے علاقے کے غریب عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف قرار دیا ہے ۔ وی سی سیز کے صدور و دیگر عہدہ داران فضل خان ، علی احمد ، دوست محمد ، نور محمد ، زیربلی ، امیر حسین ، صلاح الدین وغیرہ نے کہا۔ کہ ایم پی اے فاتح الملک کی وی سی سی بالکل جعلی طور پر قائم کیا گیا ہے ۔ کیونکہ اس حوالے سے جب ڈی ایف او وائلڈ لائف کی طرف سے اجلاس بلایا گیا تھا ۔ تو اس میں قرارداد کے ذریعے اس کی مخالفت کی گئی تھی ۔ لیکن حیرت کی بات یہ ہے ۔ کہ مخالفت کے باوجود وی سی سی کا قیام عمل لایا گیا ہے اور 90 لاکھ روپے تیس ہزار کی آبادی کے غریب لوگوں سے کاٹ کر ایک فرد کی جھولی میں ڈال دیا گیا ہے ۔ جو کہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صاف ظاہر ہے کہ ایم پی اے نے سیاسی اثر رسوخ استعمال کرکے غریبوں کا حق کھانے کی راہ ہموار کی ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ کریم آباد اور ملحقہ علاقوں نے گذشتہ الیکشن میں عمران خان کی خاطر مہتر چترال فاتح الملک علی ناصر کو ووٹ دیا ۔ اس وقت ہی بعض لوگ کہہ رہے تھے ۔ کہ مہتر کو ووٹ دے کر اپنے پاؤں خود کلہاڑی مت مارو ، لیکن شومئی قسمت کہ ہم نے اس پر بھروسہ کرکے ووٹ اس کو ووٹ دیا ۔ جو ایم پی اے بننے کے بعد پہلا وار خود اپنے ووٹروں پر کیا ہے ۔ انہوں نے کہا ، کہ اس حق تلفی سے مقامی سطح پر ماخور وں کے تحفظ کو خطرات لا حق ہو سکتے ہیں ۔ کیونکہ عوام میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے ۔ انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر جنید اکبر ، چیرمین بیرسٹر گوہر اور عمران خان سے اپیل کی ۔ کہ ایم پی اے فاتح الملک کے خلاف ایکشن لیا جائے ، اور بختولی بنگلہ کےنام سے غیر قانونی وی سی سی کو جاری کردہ چیک واپس لے کر توشی شا شا کے دیگر کنزر وینسیز میں تقسیم کیا جائے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button