Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

لڑائی مار کٹائی؛ شیشی کوہ میں بیچ بچاؤ کرنے والا شخص جان بحق/دو خواتین سمیت چار افراد زخمی

دروش( نامہ نگار) تحصیل دروش کے علاقے شیشی کوہ میں دو گروپوں کے درمیان جھگڑے کی وجہ سے ایک شخص جان بحق جبکہ دو خواتین سمیت چار افراد زخمی ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق شیشی کوہ کے گاؤں گاؤچ میں رحیم گل، خوش ولی، دینار گل، بہادر، اسلام گل پسران زیر بلی خان سکنہ ٹینگل نے اپنے ہی رشتہ دار محمد صادق وغیرہ کے گھر میں مبینہ طور پر گھس کر گھر میں موجود افراد کو مارا پیٹا جسکی وجہ سے محمد صادق، احمد صادق المعروف محمد نبی ، دو خواتین مصرو بی بی اور فرحانہ بی بی زخمی ہو گئے جنہیں دروش ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ ٹی ایچ کیو ہسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زخمی افراد نے بتایا کہ دو پہر کے وقت ملزمان نے انکے گھر میں گھس کر مار پٹائی کی اور اس دوران چیخ و پکار سن کر لوگ بیچ بچاؤ کے لئے آگئے اور اسی بیچ بچاؤ کے دوران ملزمان نے بیچ بچاؤ کرنے والے ایک مقامی شخص عبدالغفار کو دھکا دیکر نیچا گرا دیا جوکہ جان بحق ہو گیا۔ زخمی محمد صادق اور انکے بھائی غلام محمد نے بتا یا کہ ملزمان انکے رشتہ دار ہیں ، ملزم اسلام گل کی زوجہ اپنے میکے آئی ہوئی تھی اور ملزمان نے بغیر کسی وجہ کے گھر میں گھس کر مارا جسکی وجہ سے ہمارے گھر کے کم از کم چار افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ دروش پولیس کیمطابق پانچ نامزد ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور انکے خلاف دفعہ 302,324,147,148,149کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button