لویر چترال میں روٹی کی وزن کو 140گرام اور قیمت کو 20روپے مقرر کرنے کے نانبائیوں کی طرف سے ہڑتال جاری

چترال (نمائندہ ) لویر چترال میں روٹی کی وزن کو 140گرام اور قیمت کو 20روپے مقرر کرنے کے نانبائیوں کی طرف سے ہڑتال جاری ہے جس سے بدھ کے روز چترال اور گردونواح میں عوام سخت مشکلات سے دوچار ہوئے۔ نانبائیوں کا مطالبہ ہے کہ 30روپے قیمت پر روٹی کا وزن 190گرام مقرر کیا جائے جبکہ صوبائی حکومت اس بات پر بضد ہے کہ 20روپے میں 140گرام وزنی روٹی فراہم کیاجائے تاکہ یہ تاثر مل سکے کہ حکومت نے روٹی کی قیمت 30 روپے سے کم کرکے 20روپے کردی ہے۔ بدھ کے روز چترال اور گردونواح میں تمام تندور بند پائے گئے جن کی وجہ سے اکثر ریسٹوران بھی بند رہے۔ لویر چترال کے ڈی ایف سی ارشد حسین نے میڈیاکو بتایاکہ صوبائی حکومت کی طرف سے تاحکم ثانی یہ فیصلہ اپنی جگہ برقرار رہے گا۔ ان کا کہنا تھاکہ روٹی کا وزن کم نہ کرنے میں نانبائیوں کی ضد کی وجہ یہ ہے کہ وہ اس کم وزن میں ہیرا پھیری نہیں کرسکیں گے۔