Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

تورکھو اور تریچ کے عوام ضلعی انتظامیہ کی طرف سے بونی بزند روڈ میں سی اینڈ ڈبلیو کے ایکسین کی طرف سے ٹھیکہ دار کو 12 کروڑ پیشگی ادائیگی اور منصوبے پر کام شروع نہ کرنے پر احتجاج کرنا ہمار حق ہے عمائدین کاپریس کانفرنس

چترال (نمائندہ ڈیلی‌چترال)اپر اور لویر چترال کے سول سوسائٹی کے عمائدین نے اپر چترال میں بونی بزند روڈ کی تعمیرمیں مبینہ طور پرکروڑوں روپے کے گھپلے اور بے قاعدگیوں کے خلاف پرامن احتجاج کرنے پر تورکھو اینڈ تریچ روڈ فورم (ٹی ٹی آر ایف) کے رہنماؤں کے خلاف سنگین جرائم کا دفعات لگا کر انہیں گرفتار کرنے پر منتخب نمائندوں اور اپر چترال کی ضلعی انتظامیہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ اور چیف سیکرٹری سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر مقدمات واپس لے کر اسیر رہنماؤں کو رہاکئے جائیں ورنہ حالات کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔ ہفتے کے روز چترال پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق ایم پی اے سید احمدخان، سید برہان شاہ ایڈوکیٹ، لیاقت علی، میردولہ جان ایڈوکیٹ، صفت زرین، مولانا حسین احمد، محمد وزیر خان، پیر مختار،نسبت اللہ، دین محمدندیم، حسین زرین چارویلو، محمد افضل خان، عنایت اللہ اسیراور دوسروں نے کہاکہ تورکھو اور تریچ کے عوام ضلعی انتظامیہ کی طرف سے بونی بزند روڈ میں سی اینڈ ڈبلیو کے ایکسین کی طرف سے ٹھیکہ دار کو 12 کروڑ پیشگی ادائیگی اور منصوبے پر کام شروع نہ کرنے پر احتجاج کرنا ان کا حق ہے لیکن علاقے کے منتخب نمائندے بشمول ایم پی اے اور ایم این اے کا بوکھلاہٹ کا شکار ہونا اور ضلعی انتظامیہ اور پولیس کا انتقامی کاروائی پر اترآنا قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہاکہ کرپشن کی نشاندہی پر سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کے ایکسین اور ٹھیکہ دار کے خلاف موثر کاروائی کرنے کی بجائے ٹی ٹی آر ایف کے رہنماؤں کو گرفتارکرنے کا عمل منتخب نمائندوں اور صوبائی حکومت کی ناکامی اور نااہلی کا مظہر ہے۔انہوں نے زور دے کرکہا گرفتاری اور دوسرے ہتھکنڈوں سے اس تحریک کو دبایا نہیں جاسکتا بلکہ یہ تحریک جاری وساری رہے گا۔ انہوں نے کہاکہ ٹی ٹی آر ایف کے رہنماؤں کی رہائی فوری طور پر نہ ہونے پر تورکھو اور تریچ کے اور دوسرے علاقوں کے عوام مکمل طور پر روڈ بلاک کریں گے اور اپر چترال کی انتظامیہ کی لگائی گئی دفعہ 144کی کوئی پروانہیں کریں گے۔ اس موقع پر چترال کمیونٹی ڈویلپمنٹ مومنٹ (سی ڈی ایم) لوٹ کوہ اور کوشٹ کے عوام کی طرف سے اس تحریک کی مکمل حمایت کا بھی اعلان کیاگیا۔ عمائیدین نے سابق سنیٹر طلحہ محمود کی طرف سے اظہار ہمدردی کرنے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاگیاکہ اس ناز ک موقع پر ان کا تورکھو اور تریچ کے عوام کا ساتھ دینا قابل تعریف بات ہے۔ عمائدین نے صوبائی حکومت پر واضح کردیاکہ ایم پی اے اور ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی کے اعلان کے مطابق عید الاضحی کے فوراً بعد سڑک پر کام شروع نہ ہونے عوام کا سخت ترین رد عمل سامنے آئے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button